دنیا کی ہر ثقافت اور مذہب نے انسانیت کے بہترین مفاد میں اخلاقی اقدار کی بنیاد رکھی ہے۔ یہ اقدار ہمیں نہ صرف دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی تعلیم دیتی ہیں بلکہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی میں بھی بہتر انسان بننے کی راہ دکھاتی ہیں۔ اخلاقیات انسانوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے، انصاف، محبت، ایمانداری، اور احترام کے اصولوں پر مبنی ہوتی ہیں، جو کسی بھی معاشرتی ڈھانچے کا بنیادی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

مختلف مذاہب میں ان اخلاقی اصولوں کو مقدس کتابوں اور تعلیمات کی صورت میں واضح کیا گیا ہے، جو انسانوں کو زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ سکھاتی ہیں۔ اسلام، ہندو ازم، عیسائیت، اور دیگر مذاہب میں اس بات پر زور دیا گیا ہے۔

یہ اخلاقی اصول ہماری روزمرہ کی زندگی میں ہمیں بہت سی مشکلات سے بچا سکتے ہیں، ہمیں دوسروں کے جذبات کا احترام سکھاتے ہیں، اور ہمیں اس بات کی اہمیت بتاتے ہیں کہ ایک شخص کا کردار اس کی زندگی کی سب سے بڑی دولت ہے۔ لیکن معاشرے میں بڑھتی اخلاقی، معاشرتی اور مزہبی اقدار سے دوری بڑے سانحوں کو جنم دے رہی ہے۔

بہار کے ضلع اورنگ آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں صرف 45 دن قبل شادی کرنے والے ایک 25 سالہ نوجوان کو اسکی اپنی بیوی نے اپنے چچا کے ساتھ مل کر قتل کروا دیا۔

پولیس کے مطابق، نئی نویلی بیوی گنجھا دیوی نے اپنے چچا جیوتن سنگھ جن کی عمر 55 سال ہے کے ساتھ مل کر اپنے شوہر پریانشو کو قتل کرنے کے لیے کچھ لوگوں کو کرائے پر لے کر منصوبہ بنایا تھا۔ گنجھا دیوی جو 20 سال کی ہیں تاہم دونوں شوٹرز گرفتار ہو چکے ہیں، جبکہ چچا کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چچا بھتیجی ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے مگر ان کے خاندانوں کی مخالفت کی وجہ سے ان کی شادی نہیں ہو سکی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریانشو اپنی بہن سے ملاقات کے بعد ٹرین سے گھر واپس آ رہے تھے، جب اسٹیشن سے اپنے گھر جا رہے تھے تو دو افراد نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

علی امین کیخلاف سازش کیلئے اپنے ہی لوگ ہی کافی ہیں: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کے لیے ان کے اپنے لوگ ہی کافی ہیں۔ فیصل کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو خیبرپختونخوا حکومت تبدیل کرنا اس کا حق ہے، اس میں سازش کی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کی بحالی کے بعد نئی صورت حال پر بھی وزیراعظم سے بات ہوئی، سوات واقعہ پر بھی بات ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں سارے غزہ پر قبضہ کرنا چاہئے، صیہونی وزیر داخلہ
  • علی امین کیخلاف سازش کیلئے اپنے ہی لوگ ہی کافی ہیں: فیصل کریم کنڈی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • یہ سزائیں دے دیں مگر ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یاسمین راشد
  • سام سنگ کی اپنے اسمارٹ فونز کیلئے اہم اپ ڈیٹ جاری
  • ایمازون سربراہ کی شادی: شہر بھر میں احتجاج اور دلہن کے لباس پر شدید تنقید کیوں؟
  • وہ مشاغل جو کہیں پیچھے رہ گئے ۔۔۔
  • فیس بک دوستی محبت میں بدل گئی، شکاگو کی خاتون نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی
  • فیس بک دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی