جسم فروشی کیلیے خواتین کی اسمگلنگ؛ امریکی گلوکار کو 10 سال قید ہوسکتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
معروف امریکی گلوکار شان "ڈِڈی” کومبس پر انسانی اسمگلنگ اور ریکیٹرنگ سمیت جسم فروشی کے لیے خواتین کی نقل و حمل کے الزامات تھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار شان "ڈِڈی” کومبس کو ستمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں زیر حراست ہیں۔
ان کے خلاف جنسی استحصال، طاقت کے استعمال، اور ناجائز کاروباری سرگرمیوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
امریکی میوزک انڈسٹری کے مشہور شخصیت اور ہپ ہاپ اسٹار شان "ڈِڈی” کومبس پر یہ سنگین الزامات ان کی سابق پارٹنر اور ایک اور خاتون نے لگائے تھے جن کی شناخت ’’جین‘‘ کے نام سے ظاہر کی گئی۔
عدالت نے امریکی ہپ ہاپ اسٹار کو منظم جرائم کا نیٹ ورک چلانے اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین الزامات سے بری کر دیا گیا۔
تاہم عدالت نے کومبس کو دونوں خواتین کو جسم فروشی کے لیے سفر کرانے کے الزام میں قصوروار قرار دے دیا جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید تک ہوسکتی ہے۔
اب عدالت یہ طے کرے گی کہ آیا امریکی گلوکار کومبس کو سزا سنائے جانے سے پہلے ضمانت پر رہائی دی جا سکتی ہے یا نہیں۔ یہ فیصلہ جج ارون سبرامنیم کریں گے۔
یا رہے کہ یہ مقدمہ تقریباً دو ماہ تک جاری رہا، جس میں 34 گواہوں نے عدالت میں بیان دیا، جن میں گلوکار کی سابقہ گرل فرینڈز اور ان کے سابق ملازمین بھی شامل ہیں۔
اب پورا ملک اور خاص طور پر میوزک انڈسٹری حتمی فیصلے اور ممکنہ سزا کا انتظار کر رہی ہے، جو ہپ ہاپ کی دنیا کے اس بڑے نام کے مستقبل کا تعین کرے گا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: امریکی گلوکار
پڑھیں:
وزیراعظم نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کیلیے پارٹی وفد نامزد کر دیا
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پارٹی وفد نامزد کر دیا۔
سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کریں گے۔
اے این پی کے زیر اہتمام اے پی سی آج اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہو رہی ہے۔