لاہور سے معروف ٹک ٹاکر ایک مرتبہ پھر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
لاہور سے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔
کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔
کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کا اعتراف جرم اور معافی مانگنے کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کاشف ضیر کو مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے اور انہیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کاشف ضمیر
پڑھیں:
لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔
چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا