علی امین کو وزیراعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں،حکومت گرانے کے حق میں نہیں،ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ علی امین کو وزیراعلیٰ بنانے والے اب بھی ان سے مطمئن ہیں،طاقتور حلقے حکومت گرانے کے حق میں نہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے این پی ہارس ٹریڈنگ کی ہمیشہ مخالفت کرے گی، مخصوص نشستوں کا فیصلہ عوامی مینڈیٹ کی نفی ہے۔ان کاکہناتھا کہ غیرشفاف فیصلوں سے پارلیمان کو کمزور کیا جارہا ہے،جمہوری نظام کو شعوری طورپر نقصان پہنچایا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ کے بیانات کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
امریکہ سے لائی گئی Toyota Tundra، بجٹ کے بعد قیمت بھی کم ہو گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سندھ حکومت نے مال بنانے کے سواکچھ نہیں کیا،جے یو آئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلامی صوبہ سندھ کے نائب ناظم حاجی عبدالمالک تالپور نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مال بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا سندھ کے اسکول اور اسپتالوں کی حالت نہایت خراب ہے مدرسہ صدیق اکبرؓ کی دوبارہ تعمیر میں جمعیت مدد کرے گی یہ بات انھوں نے مدرسہ صدیق اکبرؓ کے شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اور مدرسہ کا دورہ کرنے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ جے یو آئی سندھ کے رہنما اسداللہ کیھڑومٹیاری ضلع کے رہنما صاحب ڈنواور تعلقہ حیدرآباد کے امیر حافظ سعید احمد تالپور بھی تھے انھوں نے کہا مدرسہ صدیق اکبرؓ سانحہ نہایت افسوسناک ہے اللہ تعالی اس میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحیقن کو صبر جمیل عطا فرمائے انھوں نے کہا کہ یہ بھی افسوسناک بات ہے کہ ٹنڈوجام شہر جس کی آباد ی ایک لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہے یہاں تعلقہ اسپتال نہیں جب کہ یہ حلقہ صوبائی سینئروزیر کا ہے اور جو رورل ہیلتھ سنٹر قائم ہے وہ بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ڈاکٹروں تک کی کمی ہے انھوں نے کہا سندھ دس سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور دس سال سے سندھ میں ترقی کا سفر روکا ہوا ہے نہ یہاں اسپتالوں کی حالت بہتر ہے نہ اسکولوں کی حالت بہتر ہے حکمران بس مال بنانے میں لگے ہوئے ہیں کے پی کے کو پی ٹی آئی نے تباہ کردیا اور پیپلزپارٹی نے سندھ کو انھوں نے کہا جب تک ان مسلط کردہ حکمرانوں سے عوام نجات حاصل نہیں کرے گی عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے انھوں نے وفاقی اور صوبائی بجٹ کو پہلی دفعہ ہر مکتبہ فکر نے مسترد کردیا ہے جن کے بجلی اورپٹرول کے بل قومی خزانہ سے ادا کیے جاتے ہیں ان کی تنخواہوں میں188فیصد تنخواہوں اضافہ اورعوام کی 10فیصداور عوام دشمنی کی اس بڑی مثال کیا ہو گی کہ سولر پینل پر بھی ۱۰ فیصدٹیکس لگایا دیا انھوں نے مدرسہ صدیق اکبر کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ مدرسے کی دوبارہ تعمیر میں ان کے تعاون کریں گے اس موقع پر انھوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے بچوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے بچوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔