بھارت میں کئی پاکستانی اداکاروں، سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کے اکاؤنٹس جن پر پابندی لگانے کے کافی عرصے کے بعد بھارتی صارفین کو رسائی دی گئی تھی ایک بار پھر بند کر دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی صارفین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستانی فنکاروں ماورا حسین، صبا قمر، احد رضا میر، یمنیٰ زیدی اور دانش تیمور کے اکاؤنٹس کو اپنی فیڈز پر دیکھا۔ جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ پاکستانی اداکاروں اور تفریحی مواد پر عائد پابندیاں ختم ہو رہی ہیں۔

بھارتی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستانی چینلز جیسے ہم ٹی وی، ہر پل جیو اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے آفیشل یوٹیوب چینلز بھی ان بلاک کر دیے گئے ہیں اور اب پاکستانی شخصیات کے اکاؤنٹس کو وی پی این کے بغیر ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا نے کن پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چپکے سے بحال کردیے؟

لیکن اب بھارتی حکام نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی بحالی غیر ارادی تھی اور اب انہیں دوبارہ بلاک کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکاؤنٹس کی عارضی بحالی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہوئی، جس کی وجہ سے یہ اکاؤنٹس غلطی سے ان بلاک ہو گئے تھے اور اب ان اکاؤنٹس کو دوبارہ بلاک کرنے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ جون 2024 میں پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد انڈیا میں پاکستان مخالف جذبات میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اسی تناظر میں انڈیا نے متعدد پاکستانی اداکاروں اور سوشل میڈیا انفلیوئنسرز کے یوٹیوب چینلز، فیس بک پیجز، انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندیاں عائد کر دیں تھیں۔ ان اکاؤنٹس پر الزام لگایا گیا کہ وہ انڈین سالمیت کے خلاف مواد شائع کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احد رضا میر پاکستانی فنکار دنانیر مبین ہانیہ عامر یمنٰی زیدی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی فنکار ہانیہ عامر کے اکاؤنٹس کے بعد

پڑھیں:

جنگی شکست بھارت کے اعصاب پر سوار، پاکستانی طیاروں سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا

رواں سال مئی میں پاکستان سے عبرتناک شکست بھارت کو بھلائے نہیں بھول رہی، اور وہ پاکستان کی فتح کو مسخ کرنے کے لیے گاہے گاہے جھوٹے بیانیہ کا سہارا لینے پر مجبور ہے۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ کا  ایک نیا دعویٰ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا

بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے مطابق کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی شدید فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیارے، جن میں امریکی ساختہ ایف-16 اور چینی ساختہ جے ایف-17 شامل ہیں، مار گرائے۔

طیاروں کی نوعیت کا پہلی بار انکشاف

ایئر چیف امر پریت سنگھ کے مطابق اب پہلی بار عوامی سطح پر یہ بتایا گیا ہے کہ مار گرائے گئے پاکستانی طیاروں میں ایف-16 اور جے ایف-17 کلاس شامل تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ماہ اگست میں ا نہوں نے صرف 5 طیارے اور ایک فوجی جہاز مار گرائے جانے کا ذکر کیا تھا، مگر ان کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

پاکستان کا مؤقف

پاکستانی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم پاکستان پہلے ہی یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ اس جھڑپ میں اس نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل ہے۔ بھارت نے کچھ نقصانات تسلیم کیے ہیں لیکن 6 طیاروں کے نقصان کی تردید کی ہے۔

بھارتی ایئر چیف کی  جانب سے اگست میں کیے جانے والے دعوے کی جواب میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پاکستان نے جھڑپ میں بھارت کے 6 جنگی طیارے، بشمول 3 رافیل، تباہ کیے جبکہ بھارت کا دعویٰ اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش ہے۔ ان کے مطابق ایک بھی پاکستانی طیارہ تباہ نہیں ہوا اور بھارت کے نقصانات ’انتہائی بھاری‘ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت نے پہلگام حملے کو جواز بناتے ہوئے پاکستان کیخلاف’آپریشن سندور‘ لانچ کیا تھا، جس کا جواب اسے پاکستان کے ’آپریشن بُنیان مرصوص‘ کی صورت میں دیا گیا، اس جنگ میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھا کر جنگ بندی کی طرف آنا پڑا تھا۔ اس جھڑپ کے بعد تعلقات تجارت، سیاحت اور کھیلوں تک متاثر ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بنیان مرصوص آپریشن سندور امر پریت سنگھ بھارتی ایئر چیف خواجہ آصف رافیل طیارے

متعلقہ مضامین

  • ویمنز ورلڈکپ: آئی سی سی نے پاکستانی کپتان کی پریس کانفرنس میں سیاسی سوالات پر پابندی لگا دی
  • پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
  • خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی
  • برطانیہ جانے والوں کےلیےبڑی خوشخبری ، اہم اعلان ہوگیا
  • پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں رواں ماہ سے بحال
  • آزاد کشمیر کا ذکر کرنے پر بھارتی میڈیا نے ثنا میر کیخلاف نفرت انگیز مہم شروع کردی
  • جنگی شکست بھارت کے اعصاب پر سوار، پاکستانی طیاروں سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا
  • ہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے متعلق بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا
  • صمود فلوٹیلا سے دو اہم پاکستانی کیوں واپس ہوئے؟ جانئے حقائق