کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں آج بھی مطلع ابر آلود ہونے سے موسم خوشگوار ہے جبکہ شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے، تھرپارکر، ننگر پارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں 5 جولائی تک بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا جبکہ 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ کہیں کہیں پھوار ہونے سے موسم خواش گوار ہے لیکن بعض علاقوں میں حبس کی کیفیت بھی برقرار ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے، آج اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، راولپنڈی میں چکلالہ 21، پیرودھائی 08، اٹک میں 14 ملی میٹر بارش ہوئی۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں بارش، تخت بائی میں 38 اور کاکول میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، مظفر آباد میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کے ژوب میں 18 ملی میٹر اور گلگت بلتستان کے استور میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزیدپڑھیں:جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات ملی میٹر بارش اسلام آباد
پڑھیں:
مون سون کی یلغار، بارشوں کا یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے موسم کو خوشگوار کردیا۔ گہرے بادل، ٹھنڈی ہوائیں اور بارش نے اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں کو نکھار دیا۔ مارگلہ کی پہاڑیاں دھلی دھلی نظر آنے لگیں جبکہ شہریوں نے موسم سے خوب لطف اٹھایا۔
اسلام آباد میں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، کلر سیداں، گوجر خان، روات اور اٹک میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم نہ صرف خوشگوار ہوا بلکہ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
مزید پڑھیں: مون سون بارشیں: راولپنڈی کے کن علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے؟
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا۔ آئندہ 2 روز کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، جنوبی سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29، چکلالہ راولپنڈی میں 18، جبکہ تخت بائی (خیبر پختونخوا) میں 38 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں: مون سون خطرناک، آبی گزرگاہوں سے دور رہیں: این ڈی ایم اے کا ملک گیر ہائی الرٹ
قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کیا جائے، خصوصاً سیاحوں کو احتیاط برتنے اور موسمی الرٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارشوں کا سلسلہ محکمہ موسمیات مون سون وفاقی دارالحکومت