وفاقی حکومت کا عاشورہ پر 2روزہ تعطیل کااعلان ،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام (عاشورہ) کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تعطیلات کے حوالے سے جاری کابینہ ڈویژن کے سرکلر کے تحت عاشورہ کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اور 6 جولائی (9 اور 10محرم) کو عاشورہ کے موقع پر وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا ملازمین کو صرف بینک میں تنخواہ دینے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) حکومت پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے تحت چیک اور کیش کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی بند کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سے دی جائے گی ۔ حکومت نے تنخواہ صرف بینک اکائونٹ میں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔