data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میڈرڈ:یورپ بھر میں شدید اور جان لیوا گرمی کی لہر جاری ہے، جہاں اسپین سے برطانیہ تک درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ (114.8 فارن ہائیٹ) سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ماحولیاتی  ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو 2022 میں گرمی سے ہونے والی 61,672 اموات سے بھی زیادہ جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کےمطابق اسپین کے علاقے کاتالونیا میں دو افراد ہلاک جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد کو جنگلات میں لگنے والی تیز رفتار آگ کے باعث لاک ڈاؤن میں رکھا گیا ہے۔ اسپین اور انگلینڈ دونوں نے تاریخ کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹ کےمطابق شدید گرمی صرف یورپ تک محدود نہیں، امریکا میں بھی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کو بجلی کی ایمرجنسی نافذ کرنی پڑی، جاپان نے بھی 1898 کے بعد سب سے گرم جون ریکارڈ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویوز سیلاب یا طوفان کی طرح نظر نہیں آتیں مگر ان کا اثر زیادہ جان لیوا ہو سکتا ہے، برطانیہ میں صرف 4 دن (19-22 جون) کے دوران 570 اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اسپین میں 380 اضافی اموات کا تعلق شدید گرمی سے جوڑا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سب سے زیادہ متاثر بزرگ، حاملہ خواتین، بیمار افراد اور معاشرتی تنہائی کے شکار لوگ ہوتے ہیں۔ گرمی کے باعث دل، گردے اور نظام تنفس کی بیماریاں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ جب درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے تو پنکھے مؤثر نہیں رہتے اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے پر نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتے ہیں، ایسے میں جلد کو پانی سے تر رکھنا، سایہ دار جگہوں پر رہنا اور زیادہ سے زیادہ پانی پینا مؤثر تدابیر ہیں۔

ماحولیاتی سائنسدانوں کے مطابق یورپ عالمی اوسط کے مقابلے میں دو گنا تیزی سے گرم ہو رہا ہے، جس کی وجہ آرکٹک سمندر کی برف کا تیزی سے پگھلنا، آلودگی میں کمی کے باعث بڑھتی سورج کی شعاعیں، اور زمین کی ساخت بتائی جا رہی ہے۔

رائل نیدرلینڈز میٹ آفس کی ماہر وکی تھامسن کے مطابق یہ صورتحال نئی معمول نہیں بلکہ ایک خطرناک پیش خیمہ ہے، اگر گرین ہاؤس گیسز میں کمی نہ کی گئی تو ہیٹ ویوز مزید شدید اور طویل ہوتی جائیں گی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے موسمیاتی بحران میں داخل ہو چکے ہیں جس کے اثرات محض مستقبل کے خدشات نہیں بلکہ آج کی حقیقت ہیں۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو انسانی جانوں کا ضیاع بڑھتا رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ