راولپنڈی:

پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔

اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی مد میں ادا کیے۔ 
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور:

تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو روز قبل پی ٹی آئی کی خاتون ورکر صںم جاوید کو لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا آج انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

رہائی کے بعد ان پر گل پاشی کی گئی اور وہ گھر روانہ ہوگئیں۔ 

یاد رہے کہ پولیس نے 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور ان کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا تھا۔ وہ 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔

مقدمہ نمبر 486میں عالیہ حمزہ، صنم جاوید، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔ مقدمہ 8 فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی چوک احتجاج : عدالتی حکم پر گرفتار پی ٹی آئی کے آخری 19 کارکنان بھی رہا
  • بلوچستان حکومت کا گرفتار ملازمین کی رہائی کا فیصلہ، گرینڈ الائنس نے احتجاج مؤخر کردیا
  • کراچی، خاندانی جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر سمیت 3 افراد کو قتل کرڈالا، 3 ملزمان گرفتار
  • جیلوں سے رہا ہونے والے کئی کارکنان وفات پاگئے، جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، شیخ وقاص اکرم
  • پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا
  • کراچی، پولیس وردیوں میں ملبوس 6 جعلی اہلکار گرفتار
  • بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جون میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
  • پنجاب کابینہ کمیٹی کا اجلاس، اشتعال انگیزی پر مبنی 271 اکاؤنٹ رپورٹ، 17 افراد گرفتار