Islam Times:
2025-07-04@12:04:14 GMT

محرم اور حق و باطل کا معرکہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام دین و دنیا
موضوع: محرم اور حق و باطل کا معرکہ
میزبان: محمد سبطین علوی
مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین عون علوی
موضوعات گفتگو:
محرم؛ ظلم ستیزی، عزت اور حریت
عصر حاضر میں عاشورہ کا احیاء
خلاصہ گفتگو:
کربلا محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک *عظیم، کثیر جہتی تحریک* ہے جو ہر دور میں نیا پیغام دیتی ہے۔ اس کا بنیادی پیغام *ظلم، باطل اور طاغوت کے خلاف کھڑے ہو جانا* ہے۔ امام حسینؑ نے ذلت کی بجائے شہادت کو ترجیح دے کر توحید اور حریت کا علم بلند کیا، اور طاغوت کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا۔ اسلام کبھی بھی کمزور ہو کر ظلم قبول کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
 
آج کے دور میں بھی *کربلا کا پیغام آزادی اور عزت کا سرچشمہ* ہے۔ غز-ہ کے مظلومین نے اسی جذبے کے ساتھ استعمار کی منافقت کو بے نقاب کیا، جو آزادی کے دعوؤں کے پیچھے تسلط چھپاتے ہیں۔ رہبر معظم جیسے رہنماؤں نے امام علیؑ و امام حسینؑ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امر-یکہ اور اسرا-ئیل کے سامنے ڈٹ کر یہ ثابت کیا کہ *حریت پسند آج بھی استکبا-ر کے خلاف کھڑے ہو سکتے ہیں*۔ کربلا ہی وہ درسگاہ ہے جو ہمیں حقیقی آزادی اور خدا کی بندگی سکھاتی ہے، اور عالم اسلام کو متحد کرتی ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی، محرم الحرام کی تیاریاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا مشترکہ فیلڈ وزٹ

کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی اور دیگر متعلقہ حکام کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انچولی کی معروف امام بارگاہ خیرالعمل اور الحسن امام بارگاہ کا خصوصی معائنہ کیا گیا، جہاں عزادار تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقاتیں بھی کیں۔ دورے میں میونسپل کمشنر کے ایم سی افضال زیدی، تنظیم عزاداران کے سربراہ ایس ایم نقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ کمشنر کراچی نے جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے محرم کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم نے سیکیورٹی پر مامور افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے امام بارگاہوں میں نصب کی گئی سبیلوں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے اعلی معیار برقرار رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے منتظمین سے ملاقات کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ، ضلعی سطح پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے محرم الحرام کے احترام اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تلہار عزاداری سیل کے رہنما کی پریس کلب آمد، حیسکو اورٹائون انتظامیہ پر تنقید
  • شہادتِ امام حسینؓ کا پیغام
  • پشاور، آئی ایس او کی محرم الحرام پیغاماتی تشہیر
  • کوئٹہ، ہفتم محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد
  • کربلا حق و باطل کا معرکہ ہے، امام حسینؑ کا پیغام رہتی دنیا تک زندہ رہے گا، علامہ مبشر حسن
  • اسوۂ حسینی اور پیغامِ محرم، حق، قربانی اور وحدت کا دائمی پیغام
  • کوئٹہ، محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری
  • کراچی، محرم الحرام کی تیاریاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا مشترکہ فیلڈ وزٹ
  • امام حسینؑ نے اپنے عزیز ترین رفقاء اور اہلِ بیت کو قربان کر دیا مگر باطل کے سامنے سر نہ جھکایا، علامہ شہنشاہ نقوی