میرا کا نئی فلم ’لانگ ڈسٹنس‘ میں سلمان خان کی مدد کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی فلم ’لانگ ڈسٹنس‘ میں بھارتی اداکار سلمان خان نے ان کی مدد کی ہے۔
انسٹاگرام پر میرا کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی فلم ’لانگ ڈسٹنس‘ کا اسکرپٹ پڑھا۔
میرا کے مطابق یہ اسکرپٹ نہ دکھائی دینے والی سیاہی (Invisible Ink) سے لکھا گیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by The Meera ❤️ (@meerajeeofficial)
اداکارہ کی جانب سے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے قریبی دوست کیپٹن نوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کیپٹن نوید نے ہمیشہ ہر قدم پر ان کا ساتھ دیا اور فلمی منصوبوں میں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
A post shared by The Meera ❤️ (@meerajeeofficial)
میرا کی پوسٹ سے تاثر ملتا ہے کہ ان کی فلم ’لانگ ڈسٹنس‘ میں کیپٹن نوید اور ایمریٹس کی جانب سے ممکنہ معاونت فراہم کی گئی ہے۔
بعد ازاں میرا کی سوشل میڈیا پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کو تجسس میں مبتلا کردیا اور اکثر افراد یہی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میرا دراصل کہنا کیا چاہ رہی ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لانگ ڈسٹنس
پڑھیں:
9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹاؤن میں 9 سالہ بچی آسیہ کی ہلاکت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق پیر کو بچی کی لاش گھر کی چھت سے ملی تھی اور اہلخانہ نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ آسیہ نے خودکشی کی ہے۔ محلے کی ایک خاتون نے بچی کو پھندے پر لٹکا ہوا دیکھا، جس کے بعد محلہ داروں نے کپڑے کی رسی کاٹ کر لاش نیچے اتاری۔ لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بچی کو نامعلوم ملزم یا ملزمان نے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ والد کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کروانے پر اصرار کیا گیا، تاہم سرجانی پولیس نے اہلخانہ کو راضی کیا، جس کے بعد میڈیکل رپورٹ نے کیس کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔