یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی غائب، شہری بازار سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
سٹی42: شہر بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب نہیں جس کے باعث شہریوں کو بازار سے مہنگی چینی 192 سے 200 روپے فی کلو میں خریدنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی ناپید ہے جبکہ بازار میں قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
متاثرہ افراد نے وفاقی و صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے اور عوام کو سستی چینی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
بارشوں میں غائب، پارٹی معاملات میں مداخلت، سعید غنی پر سنگین الزامات
کارکنان کا الزام ہے کہ سعید غنی نے ضلعی صدر کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو مسترد کر کے اپنے قریبی اور من پسند افراد کو تنظیم میں شامل کیا، جس سے نہ صرف کارکنان میں مایوسی پھیلی بلکہ کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی، سعید غنی ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ حالیہ بارشوں کے دوران جب پورا سندھ مشکلات کا شکار رہا، سعید غنی نہ صرف منظر سے غائب رہے بلکہ کراچی میں پارٹی امور سے بھی لا تعلق نظر آئے، جس پر کارکنان نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں، بالخصوص ضلع ملیر میں تنظیم سازی کے عمل میں شدید بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ کارکنان کا الزام ہے کہ سعید غنی نے ضلعی صدر کی جانب سے بھیجے گئے ناموں کو مسترد کرکے اپنے قریبی اور من پسند افراد کو تنظیم میں شامل کیا، جس سے نہ صرف کارکنان میں مایوسی پھیلی بلکہ کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔
سیاسی مبصرین نے کہا کہ سعید غنی اب وہ مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن نہیں رہے، بلکہ سرمایہ دار طبقے کا حصہ بن چکے ہیں، اور ان کے فیصلے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ بطور صدر پیپلز پارٹی کراچی، سعید غنی کی پالیسیوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا اور عوام میں اس کی مقبولیت میں کمی کا سبب بنے۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، اگر اس صورتحال کا نوٹس نہ لیا گیا تو بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کو سنگین نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔