چیئرمین سینیٹ کا حوالدار لالک جان شہیدکو خراجِ عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو 26ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
(جاری ہے)
پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے جس جرأت، استقامت اور بہادری کا مظاہرہ کیا وہ ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے، حوالدار لالک جان شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے دفاع کو یقینی بنایا اور آنے والی نسلوں کے لئے شجاعت کا اعلیٰ ترین معیار قائم کیا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قوم کو اپنے ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حرمت پر جان نچھاور کرنے سے بھی دریغ نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لالک جان شہید کا نام تاریخِ پاکستان میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے حوالدار لالک جان شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے حوالدار لالک جان شہید چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت
ویب ڈیسک :حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 26 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔
اس موقع پر صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک فضائیہ، نیول چیف اور افواج پاکستان نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے 26 ویں یوم شہادت پر غذر میں ان کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، اس موقع پر چاق و چوبند دستے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر سلامی دی۔
افسوس ناک خبر، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالستار بچانی انتقال کرگئے
آئی ایس پی آرکے مطابق 7 جولائی 1999 کو حوالدار لالک جان نے کارگل جنگ میں دشمن کے حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔
اس جنگ کے دوران لالک جان شدید زخمی ہونےکے باوجود مورچے پرڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔