جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
آئی سی سی نے جون 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور کگیسو ربادا کے ساتھ سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی شارٹ لسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
تینوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر نامزد کیا گیا ہے۔
ایڈن مارکرم – جنوبی افریقا
ایڈن مارکرم نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ جنوبی افریقہ کا گزشتہ 27 سال میں پہلا آئی سی سی ٹائٹل ہے۔
انہوں نے نہ صرف بلے بازی میں بلکہ گیند بازی میں بھی اہم کردار نبھایا۔ انہوں نے اپنے آف اسپن سے اسٹیو اسمتھ کی قیمتی وکٹ حاصل کی اور بعد میں جوش ہیزل ووڈ کو بھی آؤٹ کیا۔
مارکرم کی دوسری اننگز میں 136 رنز کی شاندار اننگز نے میچ کا رخ بدل دیا، جب جنوبی افریقہ نے 282 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔
کگیسو ربادا – جنوبی افریقا
کگیسو ربادا نے اسی فائنل میچ میں اپنی رفتار اور تجربے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مشکل وکٹ پر انہوں نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر میچ میں 9 شکار کیے۔
اس کارکردگی کے ساتھ وہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ کے چوتھے کامیاب ترین بولر بن گئے ہیں جن کی اب تک 336 وکٹیں ہو چکی ہیں۔
پاتھم نسانکا – سری لنکا
پاتھم نسانکا نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کا شاندار آغاز کیا۔
گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے 495 رنز کے جواب میں نسانکا نے 187 رنز کی کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی جس میں 24 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا اور سری لنکا کو میچ بچانے میں مدد دی۔
دوسرے ٹیسٹ میں بھی انہوں نے اپنی فارم برقرار رکھی اور 158 رنز کی ایک اور شاندار سنچری اسکور کی جس میں 19 چوکے شامل تھے۔
آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کا باقاعدہ اعلان ووٹنگ کے بعد کیا جائے گا، جس میں شائقین کی رائے بھی شامل ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ انہوں نے
پڑھیں:
جنوبی امریکا کے ملک سورینام میں پہلی مرتبہ ایک خاتون صدر منتخب
جنوبی امریکا کے ملک سورینام کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو صدر منتخب کرلیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک سورینام میں 71 سالہ فزیشن اور قانون ساز جینیفر گیرلنگز سائمنز نے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
جینیفر گیرلنگز سائمنز 16 جولائی کو باقاعدہ طور پر صدر کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بھی ہیں۔
ان کا انتخاب ایک سیاسی معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آیا، جو مئی میں ہونے والے غیر فیصلہ کن عام انتخابات کے بعد ہوا۔
یاد رہے کہ 25 مئی کے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے کے باعث 6 جماعتوں کے درمیان اتحاد تشکیل پایا تھا۔
جس کے تحت سائمنز کو صدر اور گریگوری روسلینڈ کو نائب صدر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
اس معاہدے کی وجہ سے ان کے مدمقابل کوئی بھی امیدوار نہیں تھا تاہم ووٹنگ ہوئی اور دو تہائی مطلوبہ اکثریت مل گئی۔
نئی صدر کے نائب صدر گریگری روسلینڈ ہوں گے۔ یہ دونوں رہنما ایسے وقت میں ملک کی باگ ڈور سنبھال رہے ہیں جب سورینام شدید مالی بحران، قرضوں کی ادائیگی، اور عوامی مایوسی کا شکار ہیں۔
خیال رہے کہ سابق صدر چندریکا پرساد کی حکومت پر بدعنوانی اور سبسڈیوں میں کٹوتیوں کے باعث مستعفی ہونے کے لیے شدید عوامی دباؤ تھا۔
سبکدوش ہونے والے صدر چن سنتوکی نے نئی صدر کو مبارکباد دی اور رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔