اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  حکومت نے  ملک  بھر  میں   بجلی سے  چلنے  والے  پنکھوں کی تبدیلی کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس مطابق موجودہ  پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کیا جائےگا۔وفاقی وزارت  خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت وزیراعظم کے پنکھوں کی تبدیلی کے پروگرام پر اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور گورنر اسٹیٹ بینک نے شرکت کی ۔

اجلاس کا مقصد پنکھا تبدیلی پروگرام کی تیاری اور جلد آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینا  تھا۔ اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز  نے پروگرام کی عملی تیاری  اور متوقع شیڈول سے متعلق بریفنگ دی،  پیشگی شرائط کی تکمیل اور  بینکنگ سسٹمز کے انضمام پر بھی بریفنگ دی گئی۔سینیٹر محمد اورنگ زیب نے کہا کہ یہ  پروگرام توانائی بچت اور اقتصادی استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا  اور صارفین کے طرز عمل میں مثبت تبدیلی لائےگا، پروگرام بجلی کے استعمال میں کمی اور  وسیع اقتصادی فوائد کا ذریعہ بھی بنےگا۔وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات آئندہ دو سے تین ہفتوں میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ رواں ماہ کے آخر تک پروگرام کے پہلے مرحلےکا  آغاز  ممکن بنایا جائے۔

چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھولنے کا دعو یٰ کردیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجابت قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈان نیوزکے مطابق  وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے4ستمبر 2024کے فیصلوں پرعمل درآمد جاری رکھنےکی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ3 سال سےخالی تمام ا سامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی برقرار رہےگی۔
رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی اور مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار رہےگی، اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی بھی جاری رہے گی۔
وزارت خزانہ نےفیصلوں پر عمل درآمد کے لیے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نوٹیفکیشن ارسال کردیا ہے۔

سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا پرانے پنکھوں کو کم بجلی والے پنکھوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا بجلی سے چلنے والے پنکھے تبدیل کرنے کا منصوبہ
  • ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنےکا فیصلہ
  • حکومت کا فیصلہ: ملک بھر میں کم بجلی والے پنکھے متعارف کرانے کا منصوبہ
  • حکومت کا ملک بھر میں پنکھوں کو کم بجلی سے چلنے والوں پنکھوں سے تبدیل کرنیکا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کا رواں مالی سال بھی کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ
  • خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیدیا
  • لاہور، بچوں پر حملہ کرنے والے شیر کو سفاری پارک منتقل کرنےکا حکم