بھارتی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر یاس دیال قانونی مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔

 غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی جانب سے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی، جذباتی اور جسمانی استحصال کے الزامات کے بعد یاس دیال کے خلاف بھارتی نیا سنہیتا (BNS) کی دفعہ 69 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

27 سالہ لیفٹ آرم پیسر پر الزام لگانے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے یاس دیال کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اس دوران کرکٹر نے شادی کے جھوٹے وعدے کے تحت ان کا استحصال کیا۔

 خاتون نے 21 جون کو آن لائن پورٹل کے ذریعے براہ راست وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو درخواست دی تھی جس کے بعد ابتدائی تحقیقات کے بعد رسمی ایف آئی آر درج کی گئی۔

شکایت میں خاتون نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ یاس دیال ایک ہی وقت میں متعدد خواتین سے تعلقات رکھے ہوئے تھے اور انہوں نے نہ صرف بارہا جسمانی تعلق قائم کیا بلکہ اپنی فیملی سے بھی ملوایا، جنہوں نے خاتون کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ان کی "بہو" بنے گی۔

غازی آباد پولیس کے مطابق خاتون نے کچھ الیکٹرانک شواہد بھی جمع کروائے ہیں، جن کا فرانزک تجزیہ جاری ہے، تاہم ابھی ان کا دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے باضابطہ بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ نہیں ہوتا یاس دیال کے خلاف فوری گرفتاری یا سخت قانونی اقدام کا امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ یاس دیال نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں اپنی رفتار اور کارکردگی سے نمایاں توجہ حاصل کی تھی اور وہ بھارتی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خاتون نے یاس دیال

پڑھیں:

اپردیر میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری

سٹی 42: اپردیر میں  سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، ایک جاں بحق6زخمی ہوگئے 

 حادثہ بریکوٹ گلوم کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آیا۔ حادثے  میں   ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوۓ۔ گاڑی میں 4 افراد کا تعلق پشاور جبکہ دو کا تعلق اپردیرگوالدئی سندرئی سے بتایا جا رہا ہے۔

 زخمیوں کو علاج کیلئے پاتراک ہسپتال لائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • خاتون سے زیادتی کا کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف ایف آر درج
  • حنا پرویز کی جنسی ہراساں اور نازیبا حرکات کا نشانہ بننے والی غیرملکی خاتون کے گھر آمد
  • بھارتی خاتون اہل کار نے 18 فٹ لمبا کوبرا سانپ پکڑ لیا: ویڈیو وائرل
  • بھارتی کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کا کیس دائر ہوگیا
  • بھارتی کھلاڑی مشکل میں، خاتون سے زیادتی کا کیس دائر ہوگیا
  • نوبیاہتا لڑکی پر شوہر کا مبینہ بہیمانہ جنسی تشدد، لڑکی تشویشناک حالت میں اسپتال داخل
  • اپردیر میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری
  • سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ لیا
  • سابق بھارتی کرکٹر کی فلمی صنعت میں انٹری، فلم ٹیزر جاری