سٹی 42 : سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہیلپ لائن ”1133“ کا آغاز کررہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔ 

کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گورنر کامران ٹیسوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کامران ٹیسوری نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایسا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ بھی ناکافی ہیں، دنیا چل رہی تھی لیکن ایسی انہونی ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے سندھ حکومت نے فوری ردعمل دیا، ڈی جی کو ہٹایا، لیکن صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا، ہمیں عمارت کے گرنے کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی کہ یہ کب بنی اور کیسے منظور ہوئی۔

تھنڈر سٹارم کا خطرہ؛ شہریوں کو آسمانی بجلی سے بچنے کا مشورہ

 کامران ٹیسوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس مسئلے پر سیاست نہیں کریں گے بلکہ متاثرین کو انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کئی جگہوں پر 80 گز کے پلاٹس پر ناقص تعمیرات کی گئیں، ان سب کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

 گورنر سندھ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہیلپ لائن ”1133“ کا انعقاد کر رہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیے جائیں گے۔ 

Currency Exchange Rate Monday July 08, 2025

گورنر سندھ نے انکشاف کیا کہ زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے، جس پر انہیں دلی افسوس ہے۔ انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر شہر کی تمام مخدوش عمارتوں کا سروے کروائیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ”یہ شہر یتیموں کا نہیں ہے، لیاری سب کا ہے۔“

 گورنر کامران ٹیسوری نے متاثرہ افراد کے لیے روزگار اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے بلڈر سے بات کی ہے، جو بھی لوگ رجسٹریشن کروائیں گے، اُن کے لیے مزید بلڈرز سے بھی بات کی جائے گی۔ گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔“ 

 جوہر ٹاؤن:گھر سے کروڑوں روپے چوری, سابقہ ڈرائیورہی ماسٹرمائنڈ نکلا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

گورنر سندھ کا لیاری لواحقین کو پلاٹ اور راشن فراہم کرنے کا اعلان

کراچی (نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 80، 80 گز کے پلاٹ اور بے گھر خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 20 سال میں کسی رہائشی منصوبے میں ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا، سرکاری رہائشی سکیموں میں تاخیر کی وجہ سے شہری پورشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں، سکیم 42 تیسر ٹاؤن میں بیس سال سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کیا گیا ہے، چہرے بدلنے سے نظام ٹھیک نہیں ہو گا، ایس بی سی اے کا سسٹم تبدیل کریں، یہاں کوئی سیاسی تکرار نہیں کرنی، یہ ہم سب کا شہر ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ لیاری کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا، متاثرین گورنر ہاؤس میں خود کو رجسٹر کرائیں، ایوان میں آواز اٹھاؤں گا، عمارت گرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کمیٹی بنانا خوش آئند ہے، اس کے فیصلے کو ہم دیکھیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت 6 مہینے کا کرایہ اور اسی علاقے میں متاثرین کو گھر لے کر دے، جو خاندان بے گھر ہوئے ہیں، انہیں راشن فراہم کریں گے۔

گورنر کو فوراً کراچی آنا چاہئے تھا: سعدیہ جاوید

دوسری طرف ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پانچ دن بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے پر گورنر کا شکریہ، کراچی کے لوگ مشکل میں تھے، آپ کو فوراً اسلام آباد سے کراچی آنا چاہئے تھا۔

سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی وعدہ مت کیجئے گا جو پورا نہ کرسکیں، اس وقت سیاست کی نہیں دادرسی کی ضرورت ہے، اچھی بات ہے کہ گورنرنے سندھ حکومت کےاقدامات کو سراہا۔

سندھ حکومت کی ترجمان نے سوال کیا کہ کہاں ہیں وہ رفاعی ادارے جو ہروقت گورنرہاؤس میں ہوتے ہیں لیکن لیاری نہیں آئے، نظام بدلنے کا آغاز ہو گیا ہے، مخدوش عمارتوں کےخلاف آپریشن لیاری میں جاری ہے، دائرہ کارپورے شہرمیں پھیلایا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ، پھر کیا ہوا؟

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کا لیاری لواحقین کو پلاٹ اور راشن فراہم کرنے کا اعلان
  • لیاری عمارت حادثہ: گورنر سندھ کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
  • وعدے وہ کریں جو پورے ہو ، ترجمان سندھ حکومت کا گورنر کامران ٹیسوری کو مشورہ
  • لیاری حادثہ: لواحقین کو 80 گز پلاٹ، راشن فراہم کرنے کا اعلان
  • گورنر سندھ کا سانحہ لیاری کے متاثرین کو 80، 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان
  • کامران ٹیسوری کا سانحہ لیاری کے متاثرین کیلئے بڑا اعلان، 80 گز کے پلاٹ دینے کا وعدہ
  • گورنر سندھ کا لیاری سانحے کے متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان
  • یوم عاشورہ پرسیکورٹی اداروںنے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا‘گورنر
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حلیم کی دیگ خود پکائی اور نیاز تقسیم کیا