قطر: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کیلیے مذاکرات جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحہ: قطر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری بات چیت اس وقت غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک فریم ورک پر مرکوز ہے، جس کا مقصد بالآخر جنگ کا خاتمہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کاروں کی کوششوں کا محور جنگ کا خاتمہ ہے، اس وقت ہم ایک ایسے فریم ورک پر بات کر رہے ہیں جو غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔
ترجمان کے مطابق جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی تفصیلات یا ٹائم لائن دینا قبل از وقت ہے کیونکہ یہ ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں وقت درکار ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل سکون اور رازداری کا متقاضی ہے جبکہ معلومات کے غیر مجاز افشا سے میڈیا میں شور مچتا ہے جو مذاکرات کے عمل کو متاثر کر سکتا ہے، مذاکرات کے لیے کوئی طے شدہ شیڈول موجود نہیں ہے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مثبت نتائج حاصل نہیں ہو جاتے۔
خیال رہےکہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک57 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، اسرائیلی حملوں نے غزہ کی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کے خوراک کی شدید قلت، پینے کے پانی کی کمی اور بیماریوں کے پھیلاؤ کو جنم دیا ہے۔
واضح رہےکہ قطر ان مذاکرات میں مرکزی ثالثی کردار ادا کر رہا ہے اور ماضی میں بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں اہم کردار ادا کر چکا ہے، عالمی برادری کی نظریں اب ان مذاکرات کے نتیجے پر مرکوز ہیں، جس سے غزہ میں انسانی المیے کے خاتمے کی امید وابستہ کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مذاکرات کے
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرانے کی کوشش کروں گا: ٹرمپ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے،غزہ کیلئے’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا، غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی، یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے بہت اچھا کام کیا، قطر کو بھی کریڈٹ ملنا چاہئے، یوکرین جنگ ختم نہ ہوئی تو یوکرین کوٹوماہاک میزائل بھیج سکتا ہوں، پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔
انہوں نے کہا میں نے سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہوگا، میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہرہوں۔
امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے دورے میں پہلے اسرائیل جائیں گے، صدر ٹرمپ اسرائیل میں رہا یرغمالیوں اور اہلخانہ سے ملاقاتیں کریں گے، اسرائیلی دورے میں پارلیمنٹ سے خطاب اور صیہونی عسکری اور سیاسی حکام سے میٹنگز طے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ اسرائیل کے بعد شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ میں شرکت کے لئے مصر جائیں گے، غزہ امن سمٹ میں 20 سے زائد ممالک کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، غزہ امن سمٹ میں حماس اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ سمٹ میں عرب ممالک کا اسرائیل سے سکیورٹی معاہدے کا پلان بھی زیر غور ہوگا۔