میرپورخاص،چینی مافیا بے لگام ،مارکیٹ والوں کو مصنوعی قلت کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپور خاص میں چینی مافیا بے لگام ہے، مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کر کے چینی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ایک ہفتہ قبل 8400 میں فروخت ہونے والے پچاس کلو تھیلے کی قیمت میں 500 سو روپے اضافہ کر کے 8900 کر دیا گیا ہے جبکہ ہول سیل میں فی کلو چینی 178 جبکہ دکانوں پر 185 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی، ضلعی انتظامیہ کی پراسرار مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی اے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرے تو چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں چینی مافیا بے لگام ہے چینی کے ذخیرہ اندوزوں نے اپنے جہاز نما گودام بھر کر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے جس کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل 50 کلو چینی کا تھیلا 8400 روپے میں فروخت ہونے والے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ کر کے 8900 میں فروخت کیا جا رہا ہے اور ہول سیل میں چینی فی کلو 178 روپے کلو ہے جبکہ ریٹیل میں دوکانوں پر شکر اب 185 سے 190 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے پراسرار مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو چینی کی قیمت میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے ۔دکانداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایف آئی اے شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرے تو چینی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔ شہریوں نے وفاقی حکومت وزیراعلیٰ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی مافیا کے خلاف کارروائی کر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف کارروائی چینی کی قیمت کی قیمت میں چینی مافیا مصنوعی قلت
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔