ترک وزیردفاع سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : ترک وزیردفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترک وزیر دفاع یاشر گوولر سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ترک وزیردفاع کا ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے استقبال کیا، دورہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ترکش وزیر کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے اہم امور پر گفتگو ہو گی،پاکستان، ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کل باضابطہ مذاکرات ہوں گے جبکہ ترک وزیرخارجہ آج رات اسلام آباد پہنچیں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف کا وفد کیساتھ ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور چین کی فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا۔ ایئر چیف نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر چیف نے چینی وفد کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر پاکستان اور چین کے تاریخی، سٹریٹجک تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا۔ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل وانگ گانگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید صلاحیتوں کو سراہا۔