حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت، ساتھی فنکاروں کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اداکارہ حمیرہ اصغر کی اچانک موت اور گھر سے ایک ماہ پرانی لاش ملنے پر شوبز انڈسٹری میں افسوس اور دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شوبز سے جڑے افراد کی جانب سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ان کی ساتھی اداکارہ امر خان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے حمیرا کی موت پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ واقعہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں موجود دباؤ اور ذہنی صحت کے مسائل کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔ امر خان نے فنکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو اولین ترجیح دیں، خود پر مہربان رہیں اور ضرورت پڑنے پر مدد لینے سے نہ گھبرائیں۔
https://www.instagram.com/p/DL2yKcZNH2L/
اداکارہ ماورا حسین نے بھی سوشل میڈیا پر حمیرا کی افسوسناک موت پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ساتھی فنکار ذہنی دباؤ یا کسی مشکل میں مبتلا ہے تو وہ ضرور بات کریں۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ سننے، سمجھنے اور بغیر کسی ججمنٹ کے مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ماورا نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فنکار ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور ایک مضبوط کمیونٹی کے طور پر اُبھریں۔
https://www.instagram.com/p/DL2sGtsNpQe/شوبز شخصیات کے ان بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انڈسٹری میں ذہنی صحت کے حوالے سے بات چیت کی فوری اور شدید ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ اب سے ایک کچھ دن قبل پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عائشہ خان کی بھی ان کے فلیٹ دو 2 ہفتہ پُرانی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر انڈسٹری حیران اور دکھ میں مبتلا تھی۔
https://www.instagram.com/p/DL2lUbvt8C3/
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گھر والوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں، حمیرا اصغر کا انٹرویو وائرل
اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے جس کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرکے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فلیٹ 2018 سے کرائے پر لیا گیا تھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی کی تھی۔
عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند پایا گیا، جسے توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سردخانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔ فلیٹ کو عدالتی بیلف نے سیل کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔
https://www.facebook.com/hakim.jani.490741/videos/1278085330326750/اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر حمیرا اصغر کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے خاندان سے تعلقات اور والدین کی سپورٹ پر بات کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر وقت ان کے کام سے باخبر رہتی ہیں اور کیریئر کے آغاز میں مخالفت کے باوجود بعد میں گھر والوں نے ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کیا۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی میں مقیم تھیں جہاں وہ گزشتہ 7 سال سے ایک فلیٹ میں اکیلے رہ رہی تھیں۔