Daily Ausaf:
2025-07-10@00:05:00 GMT

ایپل کانیا اسمارٹ آئی فون کیسا ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ایپل کی جانب سے ستمبر 2025 میں آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا۔یہ سیریز معمول کے آئی فون 17، آئی فون 17 پرو اور 17 پرومیکس کے ساتھ کمپنی کے سب سے پتلے اسمارٹ فون آئی فون 17 ائیر پر مشتمل ہوگی۔
اس بہت زیادہ پتلے فون کے بارے میں کافی کچھ پہلے ہی سامنے آچکا ہے۔مگر اب اس کے ڈمی یونٹ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس فون کو ہر زاویے سے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو سے فون کے ڈیزائن کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتنا پتلا آئی فون ہے۔
آئی فون 17 ائیر کے بارے میں مختلف لیکس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی موٹائی محض 5.

5 یا 5.65 ملی میٹر ہوگی۔اگرچہ یہ واضح تو نہیں کہ موٹائی کتنی ہوگی مگر پھر بھی یہ فون متاثر کن حد تک پتلا ہوگا اور اس کا وزن بھی محض 145 گرام ہوگا۔
اس سے قبل مختلف رپورٹس میں آئی فون 17 ائیر کے بارے میں کافی لیکس سامنے آئی تھیں۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر کی مجموعی موٹائی محض 5.5 ملی میٹر ہوگی جبکہ بیک پر صرف ایک کیمرا موجود ہوگا۔
ایپل اے 19 چپ اور دیگر فیچرز آئی فون 17 اسٹینڈرڈ ماڈل جیسے ہوں گے جبکہ قیمت 900 ڈالرز کے قریب ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایپل کا پہلا ایسا آئی فون بھی ہوسکتا ہے جس میں کوئی پورٹ نہیں ہوگی۔جی ہاں واقعی یہ پورٹ فری آئی فون ہوگا جس کے بارے میں افواہیں برسوں سے سامنے آرہی ہیں۔
اب تک کوئی اور ایسا اسمارٹ فون تیار نہیں ہوسکا جس میں کوئی پورٹ موجود نہ ہو تو یہ دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا ہی اس کے ساتھ ساتھ پہلا پورٹ فری فون بھی ہوگا۔
برطانیہ کا ہورائزن اسکینڈلمزید پڑھیں

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ا ئی فون 17 ائیر ا ئی فون 17 ا کے بارے میں

پڑھیں:

اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، تحقیق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسمارٹ فونز کا استعمال آج کل بیشتر گھروں میں روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے، مگر ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ بچپن میں اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا بچوں کی سیکھنے اور بولنے کی صلاحیت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

یہ انکشاف امریکا کی Southern Methodist University میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں ہوا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز یا دیگر اسکرینز کا حد سے زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی نشوونما کو متاثر کرتا ہے۔ بچے بہتر طور پر اس وقت سیکھتے ہیں جب وہ حقیقی چیزوں سے کھیلتے اور انہیں چھوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، جب بچے کسی چیز کا نام سیکھتے ہیں، جیسے “سیب”، تو یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ اس چیز کو ہاتھ لگائیں، اسے مختلف زاویوں سے دیکھیں، اور اس کی ساخت محسوس کریں۔ صرف تصویر دیکھنے سے وہ تمام تفصیلات نہیں سیکھ پاتے۔

سیدھی زبان میں کہا جائے تو بچوں کو کسی شے کو صرف اسکرین پر دکھانے سے وہ تجربہ حاصل نہیں ہوتا جو حقیقی زندگی میں اُسے چھونے اور برتنے سے حاصل ہوتا ہے۔

محققین نے مشورہ دیا کہ بچوں، خصوصاً ابتدائی عمر کے بچوں، کو اسمارٹ فون یا اسکرینز کے استعمال سے حتی الامکان دور رکھا جائے، کیونکہ یہی وہ دور ہوتا ہے جب ان کی دماغی نشوونما اور زبان سیکھنے کی صلاحیتیں تیزی سے ترقی کرتی ہیں۔

انہوں نے والدین کو یہ بھی تجویز دی کہ اگر وہ بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے اسمارٹ فون دیتے ہیں تاکہ خود سکون سے اپنا کام کر سکیں، تو بہتر ہوگا کہ اس کی جگہ انہیں کھلونے یا دیگر تخلیقی سرگرمیوں میں مشغول کیا جائے۔

اس سے قبل ستمبر 2024 میں Tartu University (ایسٹونیا) کی ایک تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسکرین کا زیادہ استعمال بچوں کی بولنے کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ سے قبل بھارتی پورٹ جانیوالا پاکستانی جہاز کہاں ہے؟ تفصیل سامنے آ گئی
  • ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون، کیسا ہوگا نیا ماڈل؟
  • بلاول بھٹو زرداری کا  بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ انٹرویو آج نشر ہوگا
  • ترکیہ وزیر دفاع کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق
  • آئی فون میں نئی اپڈیٹ: ’برہنہ‘ ویڈیو کالز ناممکن بنا دی گئیں
  • قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ تعاون کے بارے تمام شپنگ کمپنیوں کو یمن کا انتباہ
  • اسرائیل کیجانب سے غزہ کے زیر قبضہ علاقے کا زیادہ تر حصہ خالی کرنے پر اظہار آمادگی
  • اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، تحقیق
  • مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں نئی انٹریز نے تہلکہ مچا دیا