وزیرِ اعظم سے ترک وزیرِ خارجہ و دفاع کی ملاقات، آرمی چیف بھی موجود
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان اور وزیرِ دفاع یاسر گلر نے ملاقات کی۔
اسلام آباد سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف، مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید بہتر اور کثیر جہتی شعبوں میں تعاون مضبوط ہو گا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم نے غزہ اور ایران کے تناظر میں دو طرفہ قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے بھارت سے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور قیادت سے اظہارِ تشکر کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تجارت بڑھانے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی۔
اس موقع پر ترکیہ کو پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات اور اقتصادی ترقی میں اشتراک کی بھی دعوت دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اتصالات گروپ کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار
متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ اتصالات نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار
سرمایہ کاری کے حوالے سے گروپ نے اپنے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے سی ای او حاتم دوویدار کی قیادت میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، وزارت کامرس، نجکاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹریز اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام شریک تھے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے اور پاکستان میں کاروبار دوست ماحول بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اتصالات کمپنی کو پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلکام شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیے: امت مسلمہ کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، ملکر مسائل سے نمٹنا ہوگا، اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب
اتصالات کے گروپ سی ای او حاتم دوویدار نے پاکستان حکومت کی مسلسل حمایت پر تعریف کی اور پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل کے فروغ اور کنیکٹویٹی اہداف میں اپنا حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اتصالات متحدہ عرب امارات نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار