کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ، تدفین اپنے اخراجات پر کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کیلیے گورنر سندھ میدان میں آئے اور واضح کیا کہ میری بہن لاوارث نہیں تھی بلکہ اُس کی تدفین اور تمام اخراجات خود ادا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر شہریوں کی طرح میں حمیرا اصغر علی کا بھی بھائی ہوں، اگر لواحقین تجہیز و تکفین میں شرکت نہیں چاہتے تو میں حاضرہوں اور اس کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کروں گا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس میں ادا کی جائے گی اور اس حوالے سے امام کو بھی ہدایت کردی جبکہ اپنی ٹیم کو جنازے اور تدفین کے انتظامات کی ہدایت کی جس کے تمام اخراجات میں اپنی جیب سے ادا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ماوں،بہنوں اور بیٹیوں کی عزت وناموس کی قدر جانتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے کیلیےسوال ہے کہ جواں بیٹی کی لاش دفنانے کیلیے گھر والے نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حمیرا اصغر کی

پڑھیں:

اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا معاملہ ، ذمہ داری کس نے لی

سٹی 42: اداکارہ حمیرا اصغر  کی موت کے بعد چہ مگوئیاں جنم لے رہی ہیں کہ ان کے ورثا نے تدفین کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے تاہم اب خبر ہے کہ ورثا کراچی پہنچ رہے ہیں 

ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر کی تدفین کے لیے پولیس نے جب  ورثا سے رابطہ کیا تو ورثا نے تدفین کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیاتھا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر  طوفان  کھڑا ہوگیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ  اگر ورثا لاش وصول نہیں کریں گے تو  پولیس  حمیرا اصغر کو  لاوارث دفن کردے گی 

ڈالر مہنگا

د حمیرا اصغر جس کے سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد تو  لاکھوں میں ہے مگر  ان کی موت  کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاش 6 ماہ پرانی ہے اور وہ بند کمرے میں پائی گئی تھیں ،  پولیس کے لاوارث دفنانے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سوال اٹھائے جانے لگے ، کہیں ورثا کو برا بھلا کہا جانے لگا تو کہیں  فالورز کو ، 

اسی دوران کئی افراد ایسے بھی ہیں جو آگے بڑھے اور  اعلان  کردیا کہ  اگر  حمیرا اصغر کے ورثا لاش وصول نہیں کرتے اور  تدفین میں حصہ نہیں بنتے تو  ہم  حمیرا اصغر کی لاش وصول کرکے تدفین کریں گے تاکہ  لاکھوں لوگوں کی پسندیدہ اداکارہ  کو لاوارث نہ دفنا یا جا ئے 

’’پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح‘‘ آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

شوبز شخصیات  کا تدفین کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان 

سونیا حسین اور یاسر حسین کراچی میں انتقال کر جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر  کی تدفین کی ذمے داری اٹھانے کےلیے میدان میں آگئے۔ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا، حمیرا کے اہل خانہ کے لاش وصول کرنے سے انکار پر شوبز برادری کی کئی شخصیات ان کی تدفین کی ذمے داری اٹھانے کےلیے تیار ہیں۔

گندم کی کاشت سے قبل نیا پروجیکٹ دیں گے؛ وزیرِاعلیٰ مریم نواز  

سماجی کارکن مہر بانو سیٹھی نے سب سے پہلے حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا، جس کے بعد اداکارہ سونیا حسین نے بھی اس نیک مقصد میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

حمیرا اصغر کو لاوارث دفن نہیں ہونے دیں گے ، ورثا تدفین سے انکار کریں گے تو میں تدفین کروں گی ؛ڈاکٹر دیا چوہدری 

اسی طرح ایک اور سماجی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ  ڈاکٹر دیا چوہدری نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر کہا کہ اگر حمیرا اصغر کی فیملی  تدفین نہیں کرتی تو وہ اسلام آباد سے کراچی جائیں گی اور بطور وارث لاش وصول کرکے تدفین کریں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ  حمیرا اصغر  انسانیت کا درد رکھنے والی  خوبصورت اداکارہ تھی، ان کو لاوارث دفن نہیں ہونے دیں گے ، انسانیت کے ناطے ہم ان کے وارث بن کر ان کی تدفین کریں گے 

مون سون بارشیں؛ سیاحتی وادی بابوسر میں مکانات زمین بوس، فصلیں تباہ

ورثا تدفین نہ کریں تو علما کونسل حمیرا اصغر کی تدفین کی ذمہ داری لے گی ؛ طاہر اشرفی

اسی طرح  علامہ طاہر اشرفی نے علما کے ساتھ  ملکر لاہور پریس کلب میں علما کونسل کے تحت پریس کانفرنس کی اور اس میں انہوں نے حمیرا اصغر کے ورثا سے اپیل کی کہ وہ  حمیرا اصغر کو اعزاز کے ساتھ دفنائیں  تاکہ ایک خاتون کو  اس کے ورثا ہی دفن کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ اگر  ان کے ورثا آگے نہ بڑھے تو پھر ان کی کونسل کے علما کراچی میں حمیرا اصغر کی تدفین کو اسلامی طریقے کے ساتھ  پورے اعزاز  کے ساتھ کریں گے 

 ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمۂ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہو گا۔ وزیر ثقافت

وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کر لیا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی ہے کہ ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمۂ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہو گا۔

 اس معاملے پر وزیرِ ثقافت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، جبکہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو لاش کی حوالگی کے لیے خط لکھ دیا۔وزیرِ ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت کا واقعہ افسوسناک اور دل دہلانے والا ہے، ان کی تدفین سمیت تمام ذمے داری محکمۂ ثقافت کی ہو گی، ہماری کوشش ہے کہ اداکارہ کے والدین راضی ہوں اور ان کی لاش وصول کریں۔

اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین لاش وصول کرنے کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی نے پولیس سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور حمیرا کے بھائی کو ہمراہ لانے کا کہا ہے۔ بہنوئی کا کہنا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں میں لاش وصول کرنے کراچی پہنچ رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کے اہل خانہ 5 سے 6 گھنٹوں میں کراچی پہنچ جائیں گے۔ پولیس کی جانب سے ان کے بہنوئی کو ہدایت کی گئی تھی کہ حمیرا اصغر کے بلڈ ریلیٹو کو ہی ان کی لاش سپرد کی جائے گی۔ اداکارہ کی تدفین کب اور کہاں ہوگی اس کا فیصلہ اہل خانہ کریں گے۔

اس سے قبل اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہنوئی نے پولیس سے لاش وصول کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی اب سے دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 کے فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کی لاش قریب 6 سے 8 ماہ پرانی ہے جبکہ اداکارہ کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں محفوظ کرلی گئی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • میں حمیرا اصغرکا بھی بھائی ، گورنر سندھ نے تدفین کے انتظامات کا اعلان کر دیا
  • گورنر سندھ کا اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے انتظامات کرنے کا اعلان
  • اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا معاملہ ، ذمہ داری کس نے لی
  • چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی کی اداکارہ حمیرا اصغر کے والدین سے اپنی بچی کی تدفین کی اپیل
  • حمیرا اصغر لاوارث نہیں، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا اداکارہ کی تدفین کروانے کا فیصلہ
  • حمیرا اصغر لاوارث نہیں‘ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت کا اداکارہ کی تدفین کروانے کا فیصلہ’
  • حمیرا اصغر کے والدین نہیں آتے تو مجھے تدفین کی اجازت دی جائے، اداکارہ سونیا حسین
  • لیاری حادثہ؛ گورنر سندھ کا متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دینے کا اعلان
  • کامران ٹیسوری کا سانحہ لیاری کے متاثرین کیلئے بڑا اعلان، 80 گز کے پلاٹ دینے کا وعدہ