اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ضیاءاللہ شاہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں کی طویل غیرموجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے حسی کی انتہا ہے کہ ایک باپ جیل میں قید ہے اور بیٹے اس سے ملاقات تک کیلئے پاکستان نہیں آئے۔ اگر وہ اپنے والد سے مخلص ہیں تو انہیں پاکستان آ کر اپنے والد کیلئے دیے گئے احتجاج میں شریک ہونا چاہیے۔ ہم ان کا خیرمقدم کریں گے۔
ڈیلی ممتاز سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاءاللہ شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دی ہے لیکن اس جماعت کی اپنی قیادت اور کارکنوں میں سنجیدگی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کے خلاف اسپیکر کی جانب سے بھیجا گیا ریفرنس بالکل درست اقدام ہے کیونکہ ان ارکان نے مسلسل ایوان کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی اور ڈیڑھ سال کے دوران قانون سازی کے عمل میں روڑے اٹکائے۔
ن لیگی رہنما نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو انہوں نے ملک کو بدترین بحرانوں میں دھکیل دیا۔ “سعودی شہزادے کی دی گئی گھڑی کا اسکینڈل پوری دنیا کے سامنے آیا، جو گھڑی تحفہ میں ملی تھی وہی بعد میں مارکیٹ میں فروخت ہوتی پائی گئی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آج بھی سیاستدانوں سے بات چیت کے بجائے ٹکراؤ کی راہ پر گامزن ہیں، جبکہ نواز شریف نے ہمیشہ قومی مفاہمت اور سیاسی ہم آہنگی کی بات کی۔ “نواز شریف نے اپنے مخالفین کی نفرت کے باوجود ہاتھ بڑھایا لیکن عمران خان نے مسلسل انکار کی روش اپنائی۔”
ضیاءاللہ شاہ نے موجودہ قومی صورتِ حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو درپیش چیلنجز میں تمام سیاسی جماعتیں یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، سوائے پی ٹی آئی کے جو اب بھی اپنی ضد پر قائم ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا اور دشمن بھارت کو بہادری سے منہ توڑ جواب دیا۔
غزہ کے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری کو بیدار ہونے کا مشورہ دیا اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ “نواز شریف نے ناحق جیل کاٹی، تکلیفیں برداشت کیں لیکن ریاست سے بغاوت نہیں کی۔”
ضیاءاللہ شاہ نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے ’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD)‘ کا قیام ایک بڑا قدم ہے جو مؤثر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں ’ڈالے کلچر‘ کا خاتمہ ہو چکا ہے اور عوام کو اب بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب میں 17 سال بعد پہلی بار یوم عاشور پر موبائل سروس بند نہیں کی گئی، جس سے شہریوں کو ریلیف ملا اور یہ فیصلہ انتظامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ہوئے کہا کہ کرتے ہوئے نواز شریف انہوں نے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار