برطانیہ اور فرانس کا غیر قانونی تارکین وطن کو فوری واپس بھیجنے کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
لندن / پیرس: برطانیہ اور فرانس نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے نیا اور سخت سیکیورٹی معاہدہ کرلیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرکے واپس بھیجا جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا:"ہم صرف ان پناہ گزینوں کو قبول کریں گے جو حقیقتاً تحفظ کے مستحق ہوں، باقی تمام افراد کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے گا۔"
معاہدے کے مطابق، غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے بارڈر سیکیورٹی ادارے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کریں گے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مختصر قانونی کارروائی کے بعد واپسی کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نظام پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس معاہدے کو "نارتھ ووڈ ڈیکلریشن" کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا:"اب پہلی بار برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری دفاعی حکمت عملی کو بھی ہم آہنگ کریں گے، تاکہ دشمنوں کو دو ٹوک پیغام جائے کہ حملے کی صورت میں دونوں ممالک مل کر جواب دیں گے۔"
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
ویب ڈیسک : طورخم بارڈر کے راستے سے گزشتہ روز 5,220 افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں۔اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر سے 401 قانونی اور 2,314 غیر قانونی افراد کی وطن واپسی ہوئی ہے، اب تک کل 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 19، پنجاب سے 450 افغان شہری گزشتہ روز واپس بھیجے گئے، اب تک دیگر صوبوں سے 25 ہزار 392 افغان باشندے واپس جا چکے ہیں، خیبر پختونخوا کے ٹرانزٹ پوائنٹس سے گزشتہ روز 19 افغان شہری ڈیپورٹ ہوئے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
پشاور، لنڈی کوتل اور کوہاٹ جیل سے مجموعی طور پر 7,261 افراد کی واپسی مکمل ہوئی جبکہ گزشتہ روز 1,326 افغان شہریوں نے خیبر پختونخوا میں عارضی قیام کیا، بعد ازاں انہیں ڈیپورٹ کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ 54 ہزار سے زائد قانونی جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار غیر قانونی تارکین وطن افغان شہریوں کی واپسی کی گئی۔