دورہ انگلینڈ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل قومی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دو 3 روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، شاہینز کے اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم اور حیدرعلی شامل ہیں، معاذ صداقت، مہران ممتاز اورمیر حمزہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد سلیمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، ساجد خان، شاہدعزیز، شامل حسین اور عبید شاہ بھی اسکوڈ کے ہمراہ ہوں گے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ کے بعد ٹاپ اینڈ ٹی ٹؤئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کا بھی دورہ کرے گی۔ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان شاہینز کے علاوہ نیپال اور بنگلہ دیش اے کی ٹیمیں بھی ان ایکشن ہوں گی۔
پاکستان شاہینز 14 اگست کو بنگلہ دیش اے کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان شاہینز
پڑھیں:
قومی ٹیم کی بنگلہ دیش سیریز کی تیاری، بابر اور شاہین ٹریننگ میں شریک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے دورے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کیمپ سے کر دیا ہے، جہاں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان بھی ایکشن میں نظر آئے، حالانکہ انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم رواں ماہ تین ٹی 20 میچز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہوگی اور اس سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوچکا ہے۔ حیران کن طور پر سابق کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو اس بار اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا، جس پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اس کے باوجود ان تینوں کھلاڑیوں نے دیگر دو کرکٹرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت کی، جو 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ پاکستانی ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا روانہ ہوگی جہاں 20، 22 اور 24 جولائی کو شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں تینوں ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ دورہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا پہلا باقاعدہ اسائنمنٹ ہوگا، جنہوں نے حال ہی میں یہ عہدہ سنبھالا ہے۔
ادھر سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کو اسکواڈ سے باہر رکھنے پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ورلڈ کلاس فاسٹ بولر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور اسے بلاوجہ نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی قیادت اور ٹیم کمبی نیشن کے ساتھ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کی سرزمین پر کیسا پرفارم کرتی ہے۔