ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، ’جئے عوام‘ نعرہ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ملکی سیاست میں نئی اننگز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ باضابطہ نام اور منشور جلد سامنے لایا جائے گا۔
ذوالفقار بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے ایک متبادل پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ آج بھی زندہ ہے لیکن اب عوام کو بجلی، گیس اور پانی کی سہولیات بھی درکار ہیں، ہمارا نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘ جو ہر مظلوم کی آواز بنے گا۔
پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے بھٹو جونیئر نے کہا کہ زرداری گروپ نے جئے بھٹو کو کرپشن کے نعرے میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا کہ سندھ میں کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر زمینداروں اور کاشتکاروں کی زمینوں پر قبضے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسان ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں لیکن ان کے مسائل پر بات کرنے والی جماعتیں اب منظر سے غائب ہیں، اگر سندھ کے کسان بھی پنجاب کے کسانوں کی طرح آواز بلند کریں تو ہم سب مل کر اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے مزہد کہا کہ ان کی جماعت کسانوں، مزدوروں اور عام آدمی کے حقوق کی حفاظت کو اولین ترجیح دے گی تاکہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر بھٹو جونیئر نے پیپلز پارٹی
پڑھیں:
بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایلون مسک کی امریکا پارٹی جوائن کر لی
بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایلون مسک کی امریکا پارٹی جوائن کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز
کیلیفورنیا(سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایلون مسک کی امریکا پارٹی جوائن کر لی ،ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے بعد گزشتہ دنوں امریکا پارٹی کے نام سے سیاسی پارٹی قائم کی تھی ۔بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے 7جولائی کو ایلون مسک کی امریکا پارٹی جوائن کی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا میں دو بڑی سیاسی جماعتیں ڈیمو کریٹک اور ری پبلیکن حکومت میں رہی ہیں جو کہ امریت سے ملتا جلتا ہے ،سیاسی میدان میں توازن قائم کرنے کیلئے تیسری سیاسی جماعت کا قیام ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ تیسری سیاسی جماعت کے قیام سے عوام کو ریلیف حاصل ہو گا،امریکا میں تیسری سیاسی جماعت کا قیام انتہائی اہم ہو گا، ڈیمو کریٹک اور ری پبلیکن کے بعد امریکا پارٹی تیسری بڑی جماعت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ پاکستان کا ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ اسلام آباد، مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینل کی بندش کا حکم معطل ملک میں چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت امریکا نے بھارت پر 10فیصد ٹیرف لگا دیا، مودی سرکار کو ٹرمپ کا زبردست جھٹکا بھارت نے 3بڑی اسٹریٹجک غلطیاں کیں، یکطرفہ اقدامات کی کوئی حیثیت نہیں، جنرل (ر)زبیر محمود حیاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم