پنجاب اسمبلی: 26 پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی ریفرنس، حکومت نے مذاکراتی کمیٹی بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
پنجاب اسمبلی : فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کےلیے 11 رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کا اجلاس اتوار کو ہوگا۔
پنجاب اسمبلی میں اتحادی جماعتوں کی 11 رکنی کمیٹی میں وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللّٰہ خان، رانا ارشد اور افتخارحسین چھچر شامل ہیں۔
ان کے علاوہ راحیلہ خادم حسین، امجد علی جاوید، احمد اقبال چوہدری، چوہدری شافع حسین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی اور استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی بھی کمیٹی میں شامل ہیں، اپوزیشن نے تا حال مشاورتی ٹیم سے آگاہ نہیں کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 26 ارکان کا نااہلی ریفرنس: اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حکومتی و اپوزیشن ممبرز سے ملاقات
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی جس میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری
ملاقات کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران دونوں طرف سے مذاکرات کی تجویز سامنے آئی جس پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور اسے پارلیمانی عمل کے لیے موزوں قرار دیا۔
مزید پڑھیے: پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ
اس موقعے پر حکومت اور اپوزیشن نے سینیئر اراکین اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا جو کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات اور حل کے لیے کام کرے گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس مذاکراتی عمل کو پارلیمنٹ کے لیے ایک پسندیدہ عمل قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے پارلیمانی جمہوریت کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کیخلاف احتجاج پر اپوزیشن کے 26 ارکان 15 اجلاس کے لیے معطل
پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ اتوار کے روز پنجاب اسمبلی میں ہوگی جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کی معطلی