کم جونگ ان کا یوکرین تنازع پر روس کی حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون کا اعادہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے یوکرین تنازع پر روس کے فیصلوں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ شمالی کوریا کے شہر وونسان میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں روس نے شمالی کوریا کی سلامتی اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کا اظہار کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر شمالی کوریا اور روس نے ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون کا اعادہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے
پڑھیں:
یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔گورنر کے مطابق یوکرین کے شہر زاپوریزہزیا پر روسی حملے سے تقریباً 58 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
دوسری جانب روسی حکام کے مطابق روسی آئل پورٹ پر یوکرینی ڈرون حملے سے دو غیر ملکی جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔بحیرۂ اسود میں روس کی بندرگاہ پر رات گئے یوکرین نے ڈرون حملہ کیا ہے۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔