فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری شراکت داری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاکستان نے آج اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کی میزبانی کی۔ کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سینئر عسکری قیادت نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے دفاعی وفود کا باضابطہ خیر مقدم کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ اپنے خطاب میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری شراکت داری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سرحدوں سے ماورا خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے دور میں عسکری تعاون، تذویراتی مکالمے اور باہمی اعتماد کی اہمیت زیادہ ہو جاتی ہے، پاکستان اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ ایک محفوظ اور خوش حال علاقائی ماحول کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔
راولپنڈیچیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم.
آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتِ حال، وسطی و جنوبی ایشیاء کے بدلتے ہوئے تذویراتی ماحول، مشترکہ تربیتی اقدامات، انسدادِ دہشت گردی میں تعاون، ہنگامی حالات میں ہم آہنگ انسانی ردِ عمل جیسے موضوعات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے امن، قومی خود مختاری، مشترکہ سیکیورٹی خطرات، دہشت گردی، سائبر خطرات اور پُرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے عزم کا اجتماعی اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کانفرنس میں وفود نے ایسی جامع اور مستقل بین الدفاعی سفارت کاری کے فروغ پر پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق مضبوط روابط، پائیدار امن کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس کا مقصد سیکیورٹی تعاون کو مستحکم کرنا، تربیتی اقدامات کو فروغ دینا، انسدادِ دہشت گردی اور دفاعی و سلامتی شعبوں میں بہترین عملی تجربات کا تبادلہ ممکن بنانا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیر الملکی اجلاس علاقائی سلامتی کے تعاون، عسکری سفارت کاری اور تذویراتی مکالمے کو فروغ دینے کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ثابت ہوا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تذویراتی ہم آہنگی پاکستان کے مشترکہ سلامتی مفادات اور علاقائی یکجہتی پر مبنی ایک محفوظ تعاون پر مبنی خطہ تشکیل دینے کے عزم کی عکاس ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے شعبہ ا ئی ایس پی ا ر کانفرنس میں پاکستان کے عزم کا
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج
ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔