Islam Times:
2025-08-02@05:17:29 GMT

گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب

اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT

غلام نبی آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد، ہم آہنگی اور عدم تشدد پر مبنی سوچ ہی مہاتما گاندھی کے ویژن کی تکمیل کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

سرینگر میں گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب

سرینگر میں گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب

سرینگر میں گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب

سرینگر میں گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب

سرینگر میں گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب

سرینگر میں گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب

سرینگر میں گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب

سرینگر میں گاندھی گلوبل فیملی کشمیر کے رضاکاروں کی اعزازی تقریب

اسلام ٹائمز۔ گاندھی گلوبل فیملی کے صدر اور پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ غلام نبی آزاد نے آج سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں "آپریشن سندور" کے بعد بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں سرحدی شیلنگ سے متاثرہ خاندانوں کو راحت فراہم کرنے والے "گاندھی گلوبل فیملی" کشمیر کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازات سے نوازا۔ یہ تقریب کلچرل اکیڈمی سرینگر میں منعقد ہوئی، جہاں گاندھی گلوبل فیملی اور اس سے منسلک دیگر اداروں کے 15 فعال رضاکاروں کو "مہاتما گاندھی راشٹر سیوا میڈل" عطا کئے گئے۔ اس موقع پر سماجی خدمات میں نمایاں کردار ادا کرنے والی معروف شخصیات پروفیسر جی ایم بھٹ، محترمہ روما وانی، محترمہ دل افروز قاضی اور محترمہ بابیتا بھٹ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا، جنہیں حاضرین نے پُرجوش خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی غلام نبی آزاد نے اپنے خطاب میں تمام اعزاز یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے زور دیا کہ اتحاد، ہم آہنگی اور عدم تشدد پر مبنی سوچ ہی مہاتما گاندھی کے ویژن کی تکمیل کا ذریعہ بن سکتی ہے، جس کی ایک جھلک 1947ء میں ان کے کشمیر کے دورے کے دوران دیکھی گئی تھی۔ تقریب کا آغاز پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جبکہ محترمہ مہجبین نبی نے شکریہ کی رسم انجام دی۔ تقریب کی نظامت گاندھی گلوبل فیملی کے جنرل سیکریٹری ملک نور الامین نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ یہ تقریب نہ صرف گاندھی گلوبل فیملی کے رضاکاروں کی بے لوث خدمات کا اعتراف تھی، بلکہ اس نے کشمیر میں انسانی ہمدردی اور رضاکاریت کے جذبے کی گونج بھی دنیا تک پہنچائی۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ

کراچی میں آج پہلا آم فیسٹیول منعقد ہوا جو دفتر خارجہ کے لائژاں آفس کراچی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔یہ آم فیسٹیول ایک مقامی ہوٹل، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔تقریب میں سفارتکاروں، کاروباری رہنماؤں اور زرعی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی آموں کو "ثقافتی سفارت کاری کا ذائقہ دار ذریعہ” قرار دیا گیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آم فیسٹیول کا انعقاد، پاکستانی آم ثقافتی سفارت کاری کا ذریعہ
  • الیکشن کمیشن آف انڈیا ووٹ چوری میں ملوث ہے، راہل گاندھی
  • لاہور میں نئے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • چین اور پاکستان کو قانون سازی کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی عہدیدار
  • چینی لڑکی کی اردو زبان میں مہارت، تفصیلی کہانی پرسوں کے فیملی میگزین میں
  • بھارت پاک جنگ: راہول گاندھی یتیم بچوں کو گود لیں گے
  • دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے، راہول گاندھی
  • بھارت پاک حالیہ لڑائی میں یتیم ہونے والے بچوں کو راہول گاندھی گود لیں گے
  • چین ، اسمارٹ فیوچر- چائنا میڈیا گروپ  نینی روبوٹ کانفرنس کا آغاز