Daily Sub News:
2025-09-17@23:36:14 GMT

انسٹاگرام نے صارفین کو بڑی سہولت سے محروم کردیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

انسٹاگرام نے صارفین کو بڑی سہولت سے محروم کردیا

انسٹاگرام نے صارفین کو بڑی سہولت سے محروم کردیا instagram WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

انسٹاگرام، جو دنیا بھر میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سب سے مقبول پلیٹ فارم مانا جاتا ہے، نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے لائیو اسٹریم فیچر کے لیے نئی سخت شرط عائد کر دی ہے۔
اس نئی شرط کے تحت اب صرف وہی صارفین انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو نشر کر سکیں گے جن کے کم از کم 1000 فالوورز ہوں اور جن کے اکاؤنٹس پبلک ہوں۔


اس فیصلے سے قبل فالوورز کی کوئی تعداد متعین نہیں تھی ، کوئی بھی صارف چاہے اس کے فالوورز کم ہوں یا اکاؤنٹ پرائیویٹ ہو آسانی سے لائیو جا سکتا تھا۔ مگر اب ایسا انہیں ہے۔
اگر 1000 سے کم فالوورز رکھنے والا کوئی صارف لائیو جانے کی کوشش کرے گا تو اسے ایک نوٹس نظر آئے گا جس میں لکھا ہوگا، ”آپ کا اکاؤنٹ اب لائیو کے لیے اہل نہیں ہے۔ ہم نے اس فیچر کی شرائط میں تبدیلی کی ہے۔ اب صرف 1000 یا اس سے زائد فالوورز والے پبلک اکاؤنٹس ہی لائیو ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔“
یہ نئی پالیسی خاص طور پر نئے اور چھوٹے کریئیٹرز، مائیکرو انفلوئنسرز اور عام صارفین کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جو لائیو ویڈیوز کے ذریعے اپنے فالورز کے ساتھ براہِ راست رابطے میں رہتے تھے۔ اب ان کے پاس صرف اسٹوریز یا ویڈیو کال جیسے متبادل ذرائع ہی بچیں گے۔


انسٹاگرام کے مطابق، یہ تبدیلی ایپ کو زیادہ سادہ اور معیاری بنانے کی کوشش ہے، تاکہ لائیو اسٹریمز کی کوالٹی اور مقصدیت میں بہتری آئے۔
سوشل میڈیا تجزیہ کاروں کے مطابق، انسٹاگرام اس پالیسی کے ذریعے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کے معیار سے ہم آہنگ ہو رہا ہے، جہاں پہلے ہی کم از کم 1000 فالوورز کی شرط ہے۔
مزید برآں، ٹیک ماہرین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام (Meta) اس قدم سے اپنے لائیو اسٹریمنگ انفراسٹرکچر کے اخراجات کم کرنا چاہتا ہے، کیونکہ کم فالوورز والے لائیو سیشنز کمپنی کے لیے زیادہ کارآمد نہیں ہوتے۔
انسٹاگرام صارفین، خاص طور پر نئے مواد تخلیق کرنے والوں نے اس تبدیلی پر مایوسی اور ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ کئی صارفین نے انسٹاگرام سے اس پالیسی پر نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے، کیونکہ ان کے مطابق یہ فیصلہ ”برابری کے مواقع“ کے اصول کے خلاف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ذمہ دار کون؟ چین نے پاکستانی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ PRSS-1 کو کامیابی سے لانچ کر دیا پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ پاکستان میں جدید اے آئی ریسرچ سینٹرز کے قیام پر پیش رفت پاکستان کے پہلے لگژری PHEV پک اپ 6 BYD Shark کے حصول کیلئے بلنگ کا آغاز ایلون مسک کا اسٹار لنک عالمی سطح پر خرابی کا شکار، سروس بند TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے۔

این سی سی آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ جیل سے آپ کا پیغام کون لے کر جاتا ہے؟

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی تفتیشی ٹیم کو جواب دیا کہ پیغام جیل سے لے جانے والا کوئی خاص پیغام رساں نہیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جب جب کوئی ملتا ہے تو وہ پیغام سوشل میڈیا ٹیم کو بھیج دیتا ہے، اگر بتایا سوشل میڈیا اکاونٹس کون چلاتا ہے تو وہ اغوا ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کو 2021-22ء میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت 11 ارب 15 کروڑ کم ملنے کا انکشاف
  • بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • عمران خان کا ایف آئی اے کوایکس اکاؤنٹ کے ہینڈلر کا نام بتانے سے انکار
  • بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
  • ایف آئی اے ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا، بھارتی میڈیا
  • نادرا کا اہم اقدام؛ شہریوں کیلئے ایک اور بڑی سہولت