اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
جڑواں شہروں کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے اٹک، صوابی، ظفر وال، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، مری، جہلم اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز اسلام آباد کے قریب روات سے جنوب مشرق کی جانب 15 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے جن کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے – pic.
— Ehtesham Ali Abbasi (@ehtashamabbasi) August 2, 2025
تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے زلزلے کے ممکنہ آفٹر شاکس سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
راوت زلزلہ آفٹر شاکس الرٹ:
زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، جہلم،گجرات، اسلام آباد سمیت پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔ ماہرین کے مطابق 3.0 شدت تک آفٹر شاکس متوقع ہیں۔ زلزلہ ایک غیر متوقع قدرتی آفت ہے pic.twitter.com/XSJQxL37CQ
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) August 2, 2025
این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ ایک غیر متوقع قدرتی آفت ہے اور اس کے اثرات کسی بھی وقت دوبارہ محسوس ہو سکتے ہیں۔ ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
یاد رہے کہ اس سے ایک رات پہلے بھی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام آباد زلزلے کے
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے پر فوری پیش رفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہری صرف 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی کے صدر اسٹیشن تک ٹرین سروس کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے راولپنڈی سے بھوربن تک گلاس ٹرین کب تک شروع ہونے کی توقع ہے؟
فیصلہ کیا گیا کہ ٹریک کی فراہمی وزارت ریلوے کرے گی جبکہ سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی۔ منصوبے کے لیے جدید ٹرین امپورٹ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کا بہترین اقدام ہے، جس کے ذریعے شہریوں کو تیز، محفوظ اور آسان سفر میسر ہوگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کو وزیراعظم شہباز شریف کے عوامی ریلیف ویژن کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں شہریوں کو معیاری سفری سہولت حاصل ہوگی۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ٹرین سروس شہریوں کے لیے کم خرچ اور تیز رفتار سفری سہولت ہوگی اور اس سے سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی نمایاں حد تک کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ایس آر ٹی کا کامیاب تجربہ
اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری ریلوے، چیئرمین سی ڈی اے، کمشنر راولپنڈی، کمانڈنٹ و ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد سے راولپنڈی ٹرین پاکستان ریلویز