لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر ملک آگے نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے جو ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب ملک معاشی طورپر مضبوط ہو رہا ہے تو یہ لوگ فساد کی کال دے رہے ہیں، 26 نومبر کو فائنل کال کا کہا گیا تو کیا انجام ہوا؟، عاشورہ کے بعد احتجاجی تحریک کا کچھ نہیں بنا، گنڈا پور نے دورہ لاہور میں بھی ترقی دیکھی، انہیں (پی ٹی آئی) آر پار کا بہت شوق ہے خود ہی آر پار ہو جاتے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ اگست کی کال دی ہے مگر اس دن محب وطن پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، یہودی لابی نے اپنا پروڈکٹ دوبارہ لانچ کیا ہے، عمران خان نے امریکی مفادات کو آگے بڑھایا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ باجی گنڈاپور کے استعفے کا کہتی ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کچھ ایسا نہیں ہے، پی ٹی آئی والے سمبڑیال اور مریدکے کے ضمنی الیکشن سے بھاگ گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا ایسا واقعہ ہے جس کی معافی نہیں ہونی چاہیے وگرنہ ہر روز نو مئی ہوگا، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کااختیار سپریم کورٹ کے پاس ہے،  ملک کو فتنہ فساد پارٹی سے جان چھڑوائے بغیر آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ فساد گروپ کے کسی بندے کو دیکھیں تو کہہ دیں فیلڈ مارشل، پانچ اگست کی کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے، جلوسیاں نکالیں گے تو کل جلوسیاں نکال لیں، بانی کی بیرون ملک جانے کی ڈیل کے بارے میں سنا ہے پتہ نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گوریلا جنگ والے کیا سیاسی جماعت ہیں؟ جو پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں کیا وہ سیاسی جماعت ہیں؟، دہشت گرد جماعت کو پاکستان کا امن و امان تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پہلے بھی امریکہ سے آزادی سے مانگ رہے تھے، امریکہ کو دھمکیوں کے بجائے اب گاڑیوں پر یا ٹرمپ تیرا ہی آسرا لکھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پاکستان سے تیل نکالے گا تو پاکستان کے ذخائر کو دیکھنا ہوگا، موجودہ حکومت پاکستانیوں کا مفادات کا تحفظ کرنے کی حکومت ہے، چینی کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ کی زیرو ٹالرنس ہے کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مختلف ملز میں چینی کے ذخیرہ پر حکومت تحویل میں لے لے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بخاری نے کہا سیاسی جماعت نے کہا کہ

پڑھیں:

پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار

پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

مظفرآباد:پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی مفادات حاصل کرنے کی دوڑ میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاحال تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی کے معاملے میں پیپلز پارٹی کی ہائی کمان نے تاحال متبادل قائد ایوان کی نامزدگی نہیں کی اور متبادل قائد ایوان کے بغیر تحریک عدم اعتماد جمع ہونے میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔

پیپلز پارٹی عددی برتری کے دعوے کے باوجود ڈیڑھ ہفتے سے اپنی برتری ثابت کرنے میں لیت و لعل کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی پر ہی عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے قبل از وقت انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ بھی تاخیر کی وجہ ہے۔ قبل از وقت انتخابات کی صورت میں اِن ہاؤس تبدیلی سے پیپلز پارٹی کوسیاسی فائدہ نہیں پہنچ پائے گا۔

دوسری جانب آزاد حکومت کا 80 فیصدترقیاتی بجٹ ابھی خرچ ہونا باقی ہے اور فوری بھرتیوں کے لیے 2 ہزار کے لگ بھگ نوکریاں اور صحت کارڈ جیسے کئی اہم اقدامات نئی حکومت کو سیاسی فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

آزاد کشمیر کی موجودہ اسمبلی کی مدت جولائی میں ختم ہو رہی ہے اور انتخابات سے 2 ماہ قبل تمام ترقیاتی کام روک کر نوکریوں پر تقرریاں اور تبادلے کا اختیار ختم کر دیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ مارچ میں انتخابات کے مطالبے پر مصر ہے اور انتخابات سے 2 ماہ قبل جنوری ہی میں نئی حکومت اختیارت سے محروم ہو جائے گی۔ 2 ماہ یعنی دسمبر، جنوری میں پیپلز پارٹی مطلوبہ سیاسی اہداف حاصل نہیں کر پائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کااسمبلی کی مدت پوری کرنے پراصرار ڈیڈ لاک کی مبینہ وجہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحماس نے مزید 3 لاشیں اسرائیل کو واپس کردیں، غزہ پر بمباری سے ایک فلسطینی شہید ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا سانحہ9 مئی؛ زمان پارک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گواہ طلب افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد ہلاک، 150 زخمی بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر غزہ میں کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے: نیتن یاہو ہنگو پولیس کے قافلے پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مختلف سیاسی جماعت کے لوگ فنکشنل لیگ میںشامل
  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے: حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے مشاورت تیز، بیرسٹر گروپ بھی ساتھ دینے پر راضی
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
  • ہر کیس کا فیصلہ 90 روز میں، قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کر دیا: عظمیٰ بخاری
  • محاذ آرائی ترک کیے بغیر پی ٹی آئی کے لیے موجودہ بحران سے نکلنا ممکن نہیں، فواد چوہدری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سے مریم نواز نے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا ہے: عظمیٰ بخاری
  • نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا: عظمیٰ بخاری
  • پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب