جنوبی کوریا میں ماں اور ٹیوٹر امتحانی پرچے چراتے ہوئے پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
جنوبی کوریا میں طالبہ کی ماں اور خاتون ٹیوٹر امتحانی پرچے چرانے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ شہیر آنڈونگ میں تقریباً دوپہر 1:20 پر پیش آیا جہاں 48 سالہ ماں نے باقاعدہ اپنی بیٹی کو ہائی اسکول میں اس غرض سے داخل کرایا تاکہ فائنل ایگزام کے پرچے چوری کیے جائیں۔
تاہم اس دوران اسکول کی سیکورٹی الرٹ ہو گئی اور دونوں کی چوری کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ماں کے ساتھ اسکول میں داخل ہونے والی 31 ٹیوٹر 2024 میں اس اسکول سے رخصت ہو چکی تھی مگر اس کی فنگر پرنٹ ڈیٹا ابھی بھی ایکسیس کے لیے فعال تھے۔ ساتھ ہی اسکول کا مینٹیننس عملہ بھی گرفت میں آیا، جس پر چوری میں مدد کرنے کا الزام ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ والدہ کی بیٹی اسکول میں پہلی پوزیشن پر رہتے آئی ہے۔ تحقیقات میں پایا گیا کہ ماں اور ٹیوٹر کے درمیان مالی لین دین ہوا تھا۔ تقریبا ہر امتحانی دورانیے میں 20 لاکھ وون ادا کیے گئے۔
تفتیش کار کو شک ہے کہ یہ چوری چار سال سے جاری ہوسکتی ہے کیونکہ ٹیوٹر نے متعدد بار اسکول کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے، کم از کم سات مرتبہ ہر امتحانی سیزن کے دوران۔
اسکول کی انتظامیہ اور والدین نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے اور سخت سیکورٹی اور قوانین کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے اداکار کی لاش برآمد
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے اندر مردہ پائے گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق 55 سالہ اداکار سونگ یونگ کی لاش پیر، 4 اگست کو سیئول کے قریب اُن کے رہائشی کمپلیکس میں کھڑی گاڑی سے برآمد ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اداکار کو صبح 8 بجے ایک جاننے والے نے گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اداکار کی گاڑی سے کوئی خودکشی کا نوٹ ملا اور نہ ہی اداکار کے قتل کے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا معلوم ہوسکے گا۔
یاد رہے کہ سونگ یونگ کیو حال ہی میں ڈِرنک ڈرائیونگ کے ایک واقعے میں ملوث پائے گئے تھے، جہاں وہ 3 میل تک نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے رہے۔ ان کے خون میں الکحل کی سطح اتنی زیادہ تھی کہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخی کی حد سے تجاوز کر گئی۔
واقعے کے بعد انہیں تین منصوبوں سے الگ کر دیا گیا تھا، جن میں دو ڈرامے "دی ڈیفیکٹس" اور "دی وننگ ٹرائے" شامل تھے، جبکہ وہ ایک اسٹیج ڈرامہ "شیکسپئر اِن لو" سے بھی باہر ہو گئے تھے۔
سونگ نے 2019 کی کامیاب فلم "ایکسٹریم جاب" میں چیف کا کردار نبھایا تھا۔ وہ نیٹ فلکس کے "نارکو سینٹس" اور ڈزنی پلس کی سیریز "بگ بیٹ" میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے۔