پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ مکالمے اور باوقار حل کی طرف واپسی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی ثالثی میں شریک ہونے اور اس کے فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کا یقین دلاتے ہیں۔ اگر ثالثی میں فیصلہ ہماری جانب سے رقوم کی ادائیگی کا ہوگا تو ہم اس کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کررہے ہیں، ملک ریاض

ان کا کہنا تھا کہ  کراچی، لاہور اور اسلام آباد تک بحریہ ٹاؤن میں لاکھوں پاکستانیوں کی کھربوں روپے کی سرمایہ کاری منجمد ہو چکی ہے، جبکہ سینکڑوں ارب روپے کے کمرشل منصوبے تکمیل سے پہلے ہی زمین بوس ہو چکے ہیں اور ہزاروں خاندان اس وقت بے یقینی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

ملک ریاض نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے ادارے انصاف، عقل اور تدبر سے کام لیں گے اور اس ادارے کو بحران سے نکالنے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ ’ہم وطن عزیز کے لیے اپنی خدمات کو جاری رکھنا چاہتے ہیں نہ کہ ان حالات میں خاموشی سے رخصت ہو جائیں۔‘

pic.

twitter.com/auU3Kyeemr

— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) August 5, 2025

ملک ریاض کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے کسی نے ان کو حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا کہا تو کوئی جائیدادوں کی نیلامی پر خوش نظر آیا، جبکہ کئی صارفین مذاق بھی اڑاتے نظر آئے اور طنزاً کہا کہ جاتے جاتے انہیں بھی کسی تحفے سے نواز کر جائیں۔

محمد سمیع اللہ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ سر جاتے جاتے ایک گاڑی مجھے بھی گفٹ کر دیں۔ کیا پتہ کونسی نیکی کام آ جائے۔

سر جاتے جات ایک گاڑی مجھے بھی گفٹ کر دیں۔
کیا پتہ کونسی نیکی کام آ جائے۔ https://t.co/kATVzL8XAk

— M. Sami Ullah (@im_sa____) August 5, 2025

مبشر زیدی نے لکھا کہ میں بھیڑیا ٹاؤن کی بندش پر بہت خوش ہوں۔ غریب لوگوں کے لیے مختص زمین پر قبضہ کرنے والے کو آخرکار اللہ نے پکڑ میں لے لیا۔

میں بھیڑیا ٹاؤن کی بندش پر بہت خوش ہوں۔ غریب لوگوں کے لئے مختص زمین پر قبضہ کرنے والے کو آخرکار اللہ نے پکڑ میں لے لیا۔ اب اس کام میں ملوث زرداری کو بھی سزا ملے https://t.co/OumQTnMbD8

— Mubashir Zaidi (@xadeejourno) August 5, 2025

مبشر زیدی نے مزید لکھا کہ پاکستان میں کون سا غریب ہے جو بحریہ ٹاؤن میں گھر بنا سکتا ہے۔

پاکستان میں کون سا غریب ہے جو بحریہ ٹاؤن میں گھر بنا سکتا ہے؟ https://t.co/QHfTt2Oi9g

— Mubashir Zaidi (@xadeejourno) August 5, 2025

بلال خان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض صاحب کھڑا رہنے کا وقت ہے بس یہ وقت بہت جلد گزر جائے گا۔

ملک ریاض صاحب کھڑا رہنے کا وقت ہے بس یہ وقت بہت جلد گزر جائے گا https://t.co/w6XGQHWJ2T

— Bilal Khan (@khan_bilal36899) August 5, 2025

سجاد مصطفیٰ نے کہا کہ تمام بحریہ ٹاؤن سوسائٹیز کو حکومتی کنٹرول میں لیا جائے تاکہ کسی رہائشی یا سرمایہ کار کو مالی نقصان نہ پہنچے۔ فیصلہ جتنی تیزی سے ہو گا، اتنا ہی اچھا ہو گا۔

تمام بحریہ ٹاؤن سوسائٹیز کو حکومتی کنٹرول میں لیا جائے تاکہ کسی رہائشی یا سرمایہ کار کو مالی نقصان نہ پہنچے۔ فیصلہ جتنی تیزی سے ہو گا، اتنا ہی اچھا ہو گا۔ اگر بحریہ ٹاون کے معاملات عدالتوں سے کلیئر ھو جائیں تو ٹھیک ورنہ ایل ڈی اے، سی ڈی اے، آر ڈی اے وغیرہ معاملات چلائیں. https://t.co/ZmA8jNnhCJ

— Sajjad Mustafa Bajwa (@sajjadmustafa) August 5, 2025

ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ مکافات عمل ہے۔ غریبوں کی زمینیں قبضہ کرتے وقت اور ناجائز منافع خوری، مہنگے پلاٹ بیچتے ہوئے اور وقت کے فرعون بنے ہوئے تھے۔

مکافات عمل ۔ غریبوں کی زمینیں قبضہ کرتے وقت اور ناجائز منافع خوری مہنگے پلاٹ بیچتے ہوئے اور وقت کے فرعون بنے ہوئے تھے ۔ https://t.co/NZ1MpVHbRE

— Muhammad Dawood (@Muhamma13297202) August 5, 2025

افی نامی صارف نے کہا کہ جاتے جاتے ایک کنال کا پلاٹ میرے نام کرتے جائیں، ہو سکتا آپ کو میری دعا ہی لگ جائے۔

جاتے جاتے ایک کنال کا پلاٹ میرے نام کرتے جائیں
ہو سکتا آپکو میری دعا ہی لگ جائے https://t.co/55JZvobwUz

— iffi (@iffiViews) August 5, 2025

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نیب کو 7 اگست کو نیلامی کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس اور نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کیس میں پبلک فنڈز کی واپسی کے لیے نیب کی کارروائی قانونی اور درست ہے۔

ملک ریاض اس وقت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے دبئی میں ایک پرتعیش ہاؤسنگ سوسائٹی لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ بحریہ ٹاؤن متحدہ عرب امارات ملک ریاض ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی ہاؤسنگ سوسائٹی یو اے ای

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ بحریہ ٹاؤن متحدہ عرب امارات ملک ریاض ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی ہاؤسنگ سوسائٹی یو اے ای بحریہ ٹاؤن میں ملک ریاض کی جاتے جاتے ٹاؤن کی کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل

مدینہ منورہ اور ریاض کو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے عالمی نیٹ ورک 2025 میں شامل کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر کو ریاض میں ہوگا

اس طرح سعودی عرب کے 5 شہر عالمی سطح پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اعتراف کے حامل بن گئے۔

Riyadh and Madinah join UNESCO’s Creative Cities Network alongside Al-Ahsa, Buraidah, and Taif, highlighting Saudi Arabia’s growing footprint in global creativity. pic.twitter.com/SI4aXyKCJT

— CIC Saudi Arabia (@CICSaudi) November 5, 2025

ریاض کو ڈیزائن، مدینہ منورہ اور بریدہ کو گیسٹرونومی (فنِ طعام)، طائف کو ادب اور الاحساء کو دستکاری کے شعبے میں نمایاں حیثیت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: مدینہ منورہ: وژن 2030 کے تحت بہترین اقدامات، زائرین کے قیام کے دورانیے میں دوگنا اضافہ

یہ اقدام اس عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو پائیدار شہری ترقی میں ثقافت اور تخلیقیت کے فروغ کو بنیاد بناتا ہے اور سعودی شہروں کی تخلیقی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریاض مدینہ منورہ یونیسکو کی تخلیقی شہروں کی فہرست

متعلقہ مضامین

  • ریاض میں ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2025 کا آغاز، مملکت کی ڈیجیٹل ترقی عالمی سطح پر نمایاں
  • مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل
  • لاہور، انسداد اسموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ہوٹلز اور کمرشل مارکیٹس بند کر دی گئیں
  • مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر کو ریاض میں ہوگا
  • ’نئے فون کا ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا‘، قاسم گیلانی کی پوسٹ پر شدید تنقید
  • نیا موبائل لیتے وقت لوگ 5 بڑی غلطیاں کر جاتے ہیں، ماہرین نے بتادیا
  • آپ جو انڈہ کھا رہے ہیں وہ اصلی ہے یا نقلی؟ فیکٹری میں بنے جعلی انڈوں کی ویڈیو وائرل
  • کراچی کے منصوبے شروع ہو جاتے‘ مکمل ہونے کا نام نہیں لیتے: حافظ نعیم
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر حیدرآباد کی یوسیز کو نوٹس جاری کردیے گئے