پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں مؤثر انداز میں متعارف کرانے اور برآمدکنندگان کو جدید تجارتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے ’پاکستان مارٹ‘ کے قیام کا انقلابی منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ مارٹ متحدہ عرب امارات کے جبیل علی فری زون کے قریب تعمیر کیا جائے گا، جو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں اس منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر نے منصوبے کو پاکستان کی برآمدی پالیسی میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔
مزید پڑھیں: کئی ممالک پاکستانی معدنیات میں سرمایہ کاری سے مطمئن ہیں، وزیر تجارت جام کمال خان
جام کمال خان نے انکشاف کیا کہ یو اے ای حکومت اس منصوبے کے لیے مفت زمین فراہم کرے گی جبکہ ڈی پی ورلڈ بغیر کسی تعمیراتی لاگت کے پاکستان مارٹ کی تعمیر میں معاونت کرے گا۔ یہ مارٹ گوداموں، ریٹیل آؤٹ لیٹس، شو رومز اور ای کامرس مراکز پر مشتمل ہوگا، جس سے پاکستان کی متعدد مصنوعات کو عالمی خریداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔
وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان مارٹ سے ٹیکسٹائل، کھیلوں کا سامان، خوراک اور سرجیکل مصنوعات جیسے شعبوں کو عالمی منڈیوں میں فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں، خصوصاً وزارت تجارت، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کے فوری اور مؤثر آغاز کے لیے مکمل تعاون کریں۔
مزید پڑھیں: ایران پر پابندیوں میں نرمی پاکستان کے لیے تجارتی مواقع کی نوید ہے، وزیر تجارت جام کمال
جام کمال خان نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوگا کہ دنیا بھر کے خریدار پاکستانی مصنوعات کو ایک ہی چھت تلے دیکھ سکیں گے۔ حکومت برآمدکنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ پاکستان عالمی تجارتی میدان میں مضبوط مقام حاصل کر سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برآمدات پاکستان مارٹ پاکستانی برآمدات جام کمال خان عالمی منڈیوں وفاقی وزیر تجارت یو اے ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برا مدات پاکستان مارٹ پاکستانی برآمدات جام کمال خان عالمی منڈیوں وفاقی وزیر تجارت یو اے ای پاکستان مارٹ جام کمال خان کے لیے
پڑھیں:
سیاحت‘ تجارت کا فروغ‘ ایران ‘ خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری
اسلام آباد+کراچی (نمائندہ نوائے وقت +نیٹ نیوز) وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کے سفر کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزارت بحری امور کے مطابق سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوارچوہدری کا کہنا ہے کہ بحری رابطے کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہو گا۔ کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہو گا۔ سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائے گا۔ پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا۔ فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ فیری سروس شروع کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔