City 42:
2025-11-05@06:16:43 GMT

دارالحکومت میں کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت شہری اب آن لائن اور ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگیاں کر سکیں گے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ادارے میں شفافیت اور سہولت کو فروغ دینے کے لیے تمام سروسز کی ادائیگی کیو آر کوڈ کے ذریعے ممکن بنائی جائے، کہا کہ پراپرٹی ٹیکس، واٹر چارجز، زمین کی منتقلی، پارکنگ فیس اور دیگر سروسز کی فیسیں اب شہری آن لائن اور ڈیجیٹل طریقے سے ادا کر سکیں گے۔

پیکا کے تحت 9 صحافیوں اور عام شہریوں کیخلاف 689 مقدمات درج

چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد کو سیف سٹی سے سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے سی ڈی اے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں بینکوں کے اشتراک سے آن لائن پورٹل اور موبائل ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائی جائیں گی، جن کے ذریعے شہری گھر بیٹھے سروسز حاصل کر سکیں گے۔ 

چیئرمین نے سی ڈی اے عملے کی تربیت اور شہریوں کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اسکے علاوہ اجلاس میں ون ونڈو فسیلیٹیشن سینٹر کو مزید فعال بنانے اور وہاں بھی کیش لیس نظام کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔

دل کے انفیکشن سے کوما میں جانے والی طالبہ کالج میں داخلہ ملنے کی خبر سن کر بیدار ہوگئی

سی ڈی اے ترجمان کے مطابق یہ اقدام نہ صرف مالی شفافیت میں مدد دے گا بلکہ شہریوں کے لیے سہولت کا باعث بھی بنے گا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کیش لیس نظام کا فیصلہ سی ڈی اے کے لیے

پڑھیں:

عوام نے موجودہ نظام سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا ، قدسیہ ناموس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251105-08-12
اسلام آباد(صباح نیوز)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے کہا ہے کہ موجودہ نظام نے عوام کو بیروزگاری، اضطراب، بد امنی،مہنگائی سے دوچار کیا ہے اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کا 21نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والا اجتماع عام جس کا سلوگن ’’بدل دو نظام‘‘ہے،عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔بنو قابل کے پروگرام میں نوجوانوں کی بڑی تعدادمیں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے موجودہ نظام سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ زون 6 اور8 کے ارکان اور کارکنان کی 2 روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ خود بھی اجتماع عام میں شرکت کی بھر تیاری کریں اور گھر گھر دعوت بھی پہنچائیں۔تربیت گاہ سے معراج بانو،ڈاکٹرمیمونہ حمزہ ، قیم حلقہ اسلام آباد زبیر صفدر، ڈاکٹر صہیب ظفر، زبیدہ خاتون، سکینہ شاہد، نزہت بھٹی، نصرت ناہید ،نائلہ اقتدار،وجیہہ سلمان اوررافعہ وقاص نے بھی خطاب کیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ریٹرنز جمع کرانے کے نئے قواعد متعارف کرا دیے
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • عوام نے موجودہ نظام سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا ، قدسیہ ناموس
  • کھپرو میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ،شہری پریشان
  • انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
  • لاہور میں جدید ڈوکنگ ڈرونز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع
  • فرانس نے الیکٹرک گاڑیاں چارج کرنے والی دنیا کی پہلی موٹروے متعارف کروا دی
  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • جاپانی کمپنی نے پیٹ کی چربی ختم کرنے والا پانی متعارف کرادیا