پاکستانی طلباء کے لیے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ “چیوننگ سکالرشپ” پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو برطانوی حکومت کی طرف سے مکمل فنڈنگ کے ساتھ برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس اسکالرشپ پروگرام کو دنیا بھر کے ہونہار اور ذہین طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جن میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں اور جنہوں نے اپنے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے طلبا کو مکمل ٹیوشن فیس، ویزا کے اخراجات، رہائش، ماہانہ وظیفہ اور برطانیہ سے آنے اور جانے کے سفر کے اخراجات بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
پاکستانی شہری جو وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کم از کم دو سال کا کام کا تجربہ رکھتے ہیں وہ شیوننگ اسکالرشپ کے اہل ہوں گے۔ درخواست دہندگان کے پاس چار سالہ بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی ہونا ضروری ہے اور انگریزی میں روانی ہونی چاہیے۔ اس اسکالرشپ کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے جو پاکستان میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ سات اکتوبر دوہزار پچیس ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
یہ پروگرام برطانوی حکومت، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس، ترقیاتی ایجنسیوں اور متعدد شراکت دار تنظیموں کے مالی تعاون سے چلایا جا رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے بہترین طلباء کو ان کی تعلیمی اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ لانا ہے۔ پاکستانی نوجوانوں کے لیے یہ ایک نادر موقع ہے کہ وہ عالمی معیار کی تعلیم حاصل کر کے اپنے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔
درخواستیں آن لائن ایپلی کیشن سسٹم کے ذریعے دی جا سکتی ہیں،۔ درخواست کے مختلف مراحل اور اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ویب سائٹ کو بک مارک کرنا مفید ہوگا۔
یہ اسکالرشپ ان تمام پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک نادر موقع ہے جو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ قائدانہ کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اگر آپ بھی اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آج ہی اپنی درخواست جمع کروائیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی طرف پہلا قدم اٹھائیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے جنیوا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے قیام کیا، نوازشریف کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ شامل ہیں، شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران اعلی برطانوی حکام سے ملاقات کریں گے۔شہبازشریف پاکستانی بزنس وکمیونٹی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے اور عالمی برادری سے مدد لینے کا مطالبہ چمن میں پاک افغان بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ: کیا سعودی عرب کے بعد دیگر عرب ممالک بھی حصہ بنیں گے؟ ریکوڈک منصوبے سے طویل المدتی سماجی و اقتصادی خوشحالی آئے گی، وفاقی وزیرخزانہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری: صدر آصف علی زرداری ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمالCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم