وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے احتجاج پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب کل انتظار کرتے رہے لیکن احتجاج کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے لوگوں کو عقل آ گئی ہے، فتنے، بے ہنگم شور شرابے اور گالی گلوچ والی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی ہے۔ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کیا فرق ہے، تقریریں کرنا بہت آسان ہے اس کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب دل میں جذبہ ہو۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فساد پھیلانے والے کیا جانیں کہ خدمت کا مزہ کیا ہوتا ہے۔

آئی جی صاحب کل انتظار کرتے رہے احتجاج کیلئے کوئی آیا ہی نہیں، مریم نواز

آئی جی عثمان انور مسکرا اُٹھے pic.

twitter.com/KND40WmDnM

— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) August 6, 2025

مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ جو لاہور میں احتجاج پر 10 پرچے دے دیے ہیں اس کا کیا کرنا ہے۔

اور وہ جو لاہور میں احتجاج پر 10 پرچے دے دیے ہیں اس کا کیا کرنا ہے…؟ https://t.co/he4VxTwsMZ

— Muhammad waqas (@Muhammad2612809) August 6, 2025

راجہ یاسر لکھتے ہیں کہ وقت پلٹنے پر یہی آئی جی صاحب ان کا انتظار کر رہے ہوں گے۔

وقت پلٹنے پر یہی آئ جی صاحب انکا انتظار کر رہے ہونگے ????

— Raja Yasir (@achayasir) August 6, 2025

حیدر علی نے ریحانہ ڈار کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ یہ شاید یورپ سے گرفتار ہوئی ہیں۔

یہ ریحانہ ڈار تو کل یورپ سے گرفتار ہوئی ہے شاید؟؟ pic.twitter.com/XadEd21fIp

— Haider Ali (@HaiderA50149074) August 6, 2025

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔

بی بی سدا وقت ایک جیسا نہیں رہتا

— میری پہچان میرا پاکستان (@Ashfak26863086) August 6, 2025

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لیے گزشتہ روز ملک گیر احتجاج کیا تھا۔ ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔

 اس کے علاوہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، مظفرآباد سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی جی پنجاب پی ٹی آئی احتجاج عمران خان عمران خان رہائی مریم نواز مسلم لیگ ن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی احتجاج عمران خان رہائی مریم نواز مسلم لیگ ن مریم نواز پی ٹی ا ئی کے لیے

پڑھیں:

کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے؟ بڑا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 1,100 الیکٹرک بسیں پنجاب میں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا، بسیں صرف لاہور، فیصل آباد، پنڈی یا ملتان کیلئےنہیں ہر شہر کیلئے آرہی ہے ۔ 

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت گھروں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ آج ہم نے لاہور میں ٹرام کا افتتاح کیا ہے، جو دیکھنے میں ٹرین لگتی ہے۔ 

دارالحکومت میں کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

مریم نواز نے وعدہ کیا کہ ایک سال کے اندر پنجاب سے پانی کی قلت ختم کر دی جائے گی اور اربوں روپے کے منصوبے گھروں کی دہلیز تک پانی پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے بند کی گئی مفت دوا کی سہولت بحال کر دی گئی ہے، اور آج 95 فیصد افراد کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، ٹی بی کے مریضوں کو 60 دن کی دوا گھر پہنچائی جا رہی ہے جبکہ انسولین پر منحصر بچوں کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ ’’کلینک آن وہیل‘‘ منصوبے کے تحت گلی گلی اور محلے محلے میں مفت علاج کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ’’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘‘ قائم کیا گیا ہے اور چند ماہ میں صوبے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔ 

پیکا کے تحت 9 صحافیوں اور عام شہریوں کیخلاف 689 مقدمات درج

متعلقہ مضامین

  • کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے؟ بڑا اعلان ہوگیا
  • آئی جی کل احتجاج کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی آیا ہی نہیں‘ لگتا ہے لوگوں کو عقل آگئی، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ ٹرین میں تجرباتی سفر
  •  انتظار ختم! لاہور میں جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین "SRT" کا آغاز
  • ’کونسا غریب بحریہ ٹاؤن میں گھر بنا سکتا ہے‘، ملک ریاض کی پوسٹ پر بحث چھڑ گئی
  • دلچسپ منظر، کرکٹ میچ کے دوران لومڑی میدان میں آگئی
  • والدہ کی گرفتاری پر عثمان ڈار نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اہم سوال کر ڈالا
  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے، مریم نواز
  • حارث رؤف کا ’فارمنگ اورا‘ کی طرز پر جشن موضوع بحث بن گیا، یہ کہانی کیا ہے؟