دلچسپ منظر، کرکٹ میچ کے دوران لومڑی میدان میں آگئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
کرکٹ کی دنیا میں ایک دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ 2025 کے ہنڈریڈ سیزن اوپنر کے دوران پیش آیا، جب ایک لومڑی نے کھیل کو عارضی طور پر روک دیا اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں موجود شائقین کو محظوظ کیا۔
یہ دلچسپ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب لندن اسپرٹ اور دفاعی چیمپیئن اوول انوینسبلز کے درمیان ایک سنسنی خیز مقابلہ جاری تھا اور کھیل بارش یا چوٹ کی وجہ سے نہیں، بلکہ ایک تیز رفتار لومڑی کی میدان میں دوڑنے کی وجہ سے رک گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی
لومڑی بالکل اس میدان میں آ گئی جب لندن اسپرٹ کے پیسر ڈینیئل وورل بال پھینکنے والے تھے۔ اس وقت انوینسبلز کو جیتنے کے لیے مزید 72 رنز درکار تھے۔ اس غیر متوقع منظر نے لارڈز کراؤنڈ میں قہقہے اور تالیوں کی آوازیں بلند کر دیں، اور کمنٹیٹرز اسٹیورٹ براڈ اور ایئن مورگن بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ پا سکے جب کیمرے نے لومڑی کے ہر قدم کو فالو کیا۔
A FOX ENTERS THE HUNDRED.
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) August 6, 2025
آخرکار، لومڑی باؤنڈری کے پار دوڑتے ہوئے منظر سے غائب ہو گئی، اور کھیل دوبارہ شروع ہو گیا۔ تاہم، یہ انوکھا لمحہ 2025 کے کرکٹ سیزن کی سب سے دلچسپ اور یادگار شروعاتوں میں سے ایک بن گیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے، کئی صارفین اس لمحے سر لطف اندوز ہوتے نظر آئے وہیں چند صارفین نے اس پر تنقید کی بھی کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ اب جنگلی جانور اس لیگ کو روکنے کے لیے جنگل سے نکل رہے ہیں۔
Now Wild Animals are coming out of Jungle to stop this stupid league. https://t.co/WFrjEca9Tk
— Harminder (ਹਰਮਿੰਦਰ) (@21harminder) August 6, 2025
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ یہ لومڑی ایک شاندار فیلڈر بن سکتی ہے۔
Would make a terrific fielder. https://t.co/OPHuZeXZKx
— BharatiNaik (@BharatiNaikNews) August 5, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگا میں نیشنل جیوگرافک چینل دیکھ رہا ہوں‘۔
I thought I was watching National Geographic Channel. ????????
— Gems Of India (@GemsOfIndia_X) August 6, 2025
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے متھالی کہتی ہیں کہ لومڑی بھی کرکٹ کھیلنا چاہتی ہے۔
He is wants to play????
— Maithili(Modi ka Parivar) (@SuvarnBharat) August 6, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دفاعی چیمپیئن اوول انوینسبلز لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن اسپرٹ میدان میں لومڑیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میدان میں لومڑی
پڑھیں:
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
لندن:بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اوول میں جاری پانچواں اور آخری ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔
انگلینڈ اور بھارت دونوں ہی جیت کی دوڑ میں موجود ہیں جس کے باعث سیریز 2-2 سے برابر ہونے یا 3-1 پر ختم ہونے کے امکانات برقرار ہیں۔ پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار ہیں۔
میچ کے پانچویں روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور اب شائقین کی نظریں اس تاریخی سیریز کے آخری دن کے موسم پر جمی ہوئی ہیں۔
آخری دن موسم کے حوالے سے کچھ غیر یقینی ضرور ہے لیکن اس کے باوجود امید ہے کہ میچ کا نتیجہ نکل آئے گا۔
لندن کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق پیر کے روز موسم زیادہ تر ابر آلود اور ہوا دار رہے گا، جبکہ دوپہر تقریباً 2 بجے کے قریب کچھ بارش متوقع ہے۔ اگر میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3:30 بجے) ہو جاتا ہے اور پہلا سیشن بغیر رکاوٹ مکمل ہوتا ہے تو امکان ہے کہ نتیجہ دوپہر سے پہلے ہی سامنے آ جائے گا۔
بی بی سی ویدر کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب بھی ہلکی بارش کا امکان موجود ہے تاہم یہ ممکنہ طور پر میچ کے نتیجے کو متاثر نہیں کرے گی۔
یاد رہے کہ اس ٹیسٹ کے دوران چار میں سے تین دن بارش ہو چکی ہے۔ چوتھے دن کے آخری سیشن کے آخری لمحات میں خراب روشنی کے باعث شام 5:30 بجے کے قریب میچ روک دیا گیا تھا، کھلاڑیوں کے میدان سے باہر آنے کے کچھ ہی دیر بعد تیز بارش شروع ہو گئی تھی جس کے باعث گراؤنڈ اسٹاف کو پچ کو کور کرنا پڑی۔ جیمی اسمتھ دو رن بنا کریز پر موجود تھے جب کہ جیمی اوورٹن نے اپنا کھاتہ نہیں کھولا تھا۔
کرس ووکس جنہوں نے چوٹ کی وجہ سے پہلی اننگز میں بیٹنگ نہیں کی تھی، تاہم انہیں ڈریسنگ روم میں ٹیسٹ ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے دیکھا گیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ بیٹنگ کے لیے آ سکتے ہیں۔
محمد سراج اور پراسدھ کرشنا نے چائے کے وقفے کے بعد شاندار بولنگ کرکے بھارت کی امیدیں جگائیں۔ چائے کے وقفے تک انگلینڈ چار وکٹوں پر 317 رن بنا کر کافی مضبوط پوزیشن میں تھا لیکن کرشنا نے جیکب بیتھل اور جو روٹ کو آؤٹ کرکے جوش بڑھا دیا۔
جو روٹ نے 105 رن بنائے اور دن کے پہلے دو سیشنز میں ہیری بروک کا شاندار ساتھ نبھایا۔ بروک نے 98 گیندوں پر 111 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی اور روٹ کے ساتھ 195 رن کی شراکت داری کرکے انگلینڈ کو میچ میں برتری دلائی۔
اوول ٹیسٹ ایسے مرحلے پر ہے جہاں دونوں ٹیمیں فتح کی امیدیں لگائے بیٹھی ہیں جیت کسی بھی ہوسکتی ہے۔