امریکی ریاست جارجیا میں فورٹ اسٹیورٹ آرمی بیس کو شدید حفاظتی اقدامات کے تحت لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام اُس وقت اُٹھایا گیا جب فوجی اڈے پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے فائرنگ کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مشتبہ ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔ تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی نہ ہی واقعے کا محرک کا تعین ہوسکا ہے۔

زخمیوں کی تعداد غیر واضح ہے۔ تاہم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ 5 فوجیوں کی حالت نازک ہے۔

فوری طور پر فوجی اڈے پر موجود افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کمروں میں رہیں اور دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔

فورٹ اسٹیورٹ کے فیس بک پیج پر بھی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "صورتحال ابھی غیر واضح ہے" اور حکام واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ واقعہ امریکی فوجی اڈے کی سلامتی کے حوالے سے تشویش کا باعث بنا ہے اور متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فوجی اڈے

پڑھیں:

کراچی :منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

کراچی میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچہ حال ہی میں سعودی عرب سے واپس آیا تھا اور اس میں بیماری جیسی علامات ظاہر ہوئیں۔ایم ایس سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال ڈاکٹر واحد راجپوت کے مطابق تیرہ سالہ بچے میں منکی پاکس سے مشابہ علامات پائی گئی ہیں۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر نیپا کے انسٹیٹیوٹ آف انفیکشن ڈیزیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹر واحد راجپوت نے بتایا کہ بچے میں تیز بخار اور جسم پر زخم جیسی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے نمونے ڈاؤ یونیورسٹی کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد بیماری کی حتمی تصدیق کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی :منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
  • غزالہ ہاشمی امریکی ریاست ورجینیا کی پہلی مسلم خاتون لیفٹیننٹ گورنر منتخب
  • امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
  • امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • اسلام آباد شہر شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے
  • کراچی: ڈمپر حادثےکے بعد لیاقت محسود کی آمد پر عوام کا احتجاج، گارڈ نے فائرنگ کردی
  • کراچی، گورنر سندھ کا رام سوامی واقعے کا نوٹس، شہریوں پر فائرنگ کی مذمت
  • کراچی، رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کا سیلاب، ریسکیو ادارے نے اعدادوشمار جاری کر دیے
  • پنجاب، سندھ کے میدانوں نے دھند کا غلاف اوڑھ لیا، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر
  • نوبل امن انعام یافتہ ماریا کورینا نے اپنے ہی ملک پر امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کر دی