WE News:
2025-11-05@10:54:59 GMT

اسرائیل نے بیت المقدس کے مفتی اعظم پر پابندی لگادی

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

اسرائیل نے بیت المقدس کے مفتی اعظم پر پابندی لگادی

اسرائیلی حکام نے بیت المقدس اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین پر مسجد اقصیٰ میں داخلے کی پابندی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ یہ اقدام غزہ سے متعلق ان کے خطبہ جمعہ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

شیخ حسین کے وکیل کے مطابق پہلے آٹھ روزہ پابندی عائد کی گئی تھی، جو اب بڑھا کر چھ ماہ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری کو گرفتار کر لیا

فلسطینی خبر ایجنسی وفا کے مطابق جولائی کے آخر میں دیے گئے خطبے میں شیخ حسین نے غزہ میں فلسطینیوں کی امداد بند کرنے پر اسرائیل پر تنقید کی تھی، جس کے بعد اسرائیلی فورسز نے انہیں طلب کر کے 8 دن کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا تھا، جسے اب بڑھا کر 6 ماہ کردیا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی مزمت

فلسطینی اتھارٹی کی وزارتِ اوقاف و مذہبی امور نے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، ایک دن میں 88 فلسطینی شہید

اپنے بیان میں وزارت نے کہا ’مفتی اعظم پر پر پابندی واضح طور پر قابض اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کو ان مذہبی شخصیات سے خالی کرانے کی کوشش ہے جو اس کی پالیسیوں کا سامنا کرتی ہیں اور یہ غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور خاص طور پر مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدت اور وسعت کو ظاہر کرتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسرائیل پابندی شیخ محمد حسین غزہ فلسطین فلسطینی اتھارٹی مفتیٰ اعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل پابندی فلسطین فلسطینی اتھارٹی مفتی اعظم

پڑھیں:

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے

سٹی 42: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل استبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق ترکیہ وزیر خارجہ کی دعوت پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے،اسحاق ڈار استنبول میں عرب اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پاکستان اور سات عرب اسلامی ممالک غزہ امن معاہدے کی کوششوں میں شامل رہے ہیں۔

استنبول اجلاس میں پاکستان جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا،پاکستان مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا کا مطالبہ کرے گا۔پاکستان فلسطینیوں کے لیے بلا رکاوٹ انسانی امداد اور غزہ کی تعمیرِ نو پر زور دے گا۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان آزاد، قابلِ بقااور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت دہرائے گا، 1967 سے پیشگی سرحدوں پر قائم فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔

پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی عزت و انصاف کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ غزہ میں عالمی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے، امریکا
  • دنیا کی بااثر ترین شخصیات:پاکستانی وزیر اعظم،فیلڈ مارشل،مفتی تقی عثمانی شامل
  • اسرائیل کے غزہ،لبنان میں تازہ حملے ، 7 شہید, کارروائیوں سے متعلق امریکاکو آگاہ کرتے ہیں اجازت نہیں مانگتے‘ نیتن یاہو
  • فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت؛ نیتن یاہو نے بل کی حمایت کردی
  • اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی حمایت
  • نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے بل کی حمایت کردی
  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 فلسطینی شہید
  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج نے فوجی پراسیکیوٹر کو ہٹا دیا
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے