سندھ میں شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے روہڑی سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر توانائی سندھ ناصرشاہ سے پاکستان ریلوے کے وفد کی ملاقات میں کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروس کا منصوبہ زیرغور آیا۔ اس کے علاوہ سندھ میں لاہور طرز پر جدید ریلوے سروس شروع کرنے پر بات چیت بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سب اربن ریلوے سروس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
ملاقات میں روہڑی تا کراچی نیا ریلوے ٹریک ترجیحی منصوبہ قرار دیا گیا۔ پاکستان ریلوے اور سندھ حکومت کے اشتراک پر اتفاق اور منصوبہ عوامی ریلیف کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔
ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت کا مکمل تعاون اور مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ریلوے اسٹیشنز اور حساس کراسنگز کی بہتری کےلیے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔ ریلوےاسٹیشنز گود لینے اور گرین بیلٹس کے قیام کی تجویز شامل کی گئی۔
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
صوبائی وزیر نے کہا کہ انٹرا سٹی بسوں کا بوجھ کم اور شہریوں کی تکلیف میں کمی آئے گی سندھ حکومت ہر ادارے سے تعاون کےلیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی سرکلر ریلوے میں سندھ حکومت اپنا کام مکمل کر چکی ہے ریلوے حکام نے تجاوزات کے خاتمے کا عمل نامعلوم وجوہات پر روک دیا، ایم ایل ون میں سندھ حکومت کا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سندھ حکومت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
کے پی حکومت نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا (ایم آر) مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کوویکسی نیٹ کیا جائےگا۔
خسرہ اینڈ روبیلا (ایم آر) مہم 17 سے 28 نومبر 2025 تک چلائے جائی گی۔ محکمہ تعلیم کا بھی کہنا تھا کہ مہم میں 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم نے بتایا کہ صحت کی ٹیمیں مہم کے دوران ضلع پشاور میں نجی اور سرکاری اسکولوں/ اداروں کا دورہ کریں گی۔ تمام متعلقہ بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں کریں گی۔ مزید برآں ضلع پشاور کے تمام نجی اور سرکاری اسکول، ادارے صحت، ٹیکہ کاری کے عملے کو سہولت فراہم کریں گے۔
ایم آر مہم کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔