ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) جاپانی کارساز کمپنی ’’ ٹویوٹا‘‘ نے امریکی ٹیرف کے باعث اپنے سالانہ منافع کے تخمینہ میں 14 فیصد کمی کر دی ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نئے امریکی ٹیرف کے باعث ٹویوٹا نے جمعرات کو اپنے سالانہ خالص منافع کے تخمینہ میں 14 فیصد کمی کر دی ہے اور گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے اب رواں مالی سال کے لیے 2.

66 ٹریلین ین (18.06 ارب امریکی ڈالر) خالص منافع کا تخمینہ ظاہر کیا ہے جو پہلے 3.1 ٹریلین ین تھا۔

کمپنی کے بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی محصولات اور دیگر عوامل کے اثرات کی وجہ سے آپریٹنگ آمدنی میں کمی آئی جس کے بعد سالانہ منافع کی پیش گوئی میں کمی کی گئی ہے۔اس اعلان کے بعد ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں ٹویوٹا کے حصص میں دوپہر کے وقت 2.4 فیصد تک کمی دیکھی گئی تاہم بعد ازاں کچھ بحالی آئی۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آمدنی میں 3.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم خالص منافع میں 36.9 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔

اپریل میں ٹرمپ انتظامیہ نے جاپان سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر 25 فیصد محصول عائد کیا جس سے جاپانی معیشت اور اس کے اہم آٹو سیکٹر کو شدید دھچکا پہنچا۔ جولائی میں ٹوکیو اور واشنگٹن کے درمیان ایک تجارتی معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت اس شرح کو 15 فیصد تک کم کرنے پر اتفاق کیا گیا، تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ یہ کمی کب سے نافذ العمل ہو گی۔مزید یہ کہ اس وقت ابہام برقرار ہے کہ آیا گاڑیوں پر یہ نیا 15 فیصد محصول آخری حد ہے یا اسے پہلے سے موجود محصولات پر مزید شامل کیا جائے گا۔

امریکی ٹیرف نے دیگر کمپنیوں کو بھی متاثر کیا ہے اور ووکس ویگن اور مرسڈیز بینز جیسی جرمن کمپنیاں سالانہ منافع کی اپنی پیش گوئیوں میں کمی کر چکی ہیں۔ادھر فورڈ نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ محصولات کے باعث اس کے سالانہ منافع میں 2 ارب ڈالر تک کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سالانہ منافع امریکی ٹیرف کے باعث

پڑھیں:

نیپرا کو کےالیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا گیا

—فائل فوٹو

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے نیپرا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹسز جاری کردیے اور فریقین سے 19 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیے کے الیکٹرک: نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے حق میں، حکومت کا فیصلے کا دفاع

دورانِ سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیپرا نے 20 اکتوبر کو ایسے فریق کی درخواست پر فیصلہ کیا جو مرکزی کیس میں فریق نہیں، نیپرا نے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد اور از خود نوٹس کے تحت ٹیرف 32 روپے فی یونٹ مقرر کیا۔

وکیل نے بتایا کہ حکومت نے نئے ٹیرف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تو کے الیکٹرک کو نقصان ہو گا، ایسی صورت میں کے الیکٹرک کو آپریشن بند کرنا بھی پڑسکتا ہے۔

الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ نیپرا نے نظرِ ثانی کے دوران درخواست گزار کو نوٹس تک جاری نہیں کیا، کے الیکٹرک نے نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل بھی دائر  کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردو بدل
  • قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا گیا
  • حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل کردیا، خصوصی سرٹیفیکٹ کا نفع 11.60 فیصد ہوگا
  • چین کا امریکی اشیا پرعائد اضافی ٹیرف 1سال کیلئے معطل کرنیکا اعلان
  • بٹ کوائن کریش! 4 ماہ کی کم ترین سطح پر قیمت، سرمایہ کاروں میں کھلبلی
  • سندھ ہائیکورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر عملدرآمد سے روک دیا
  • نیپرا کو کےالیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا گیا
  • نیپرا کو کےالیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی سے روک دیا گیا
  • 59 فیصد امریکی صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، تازہ ترین سروے
  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ