City 42:
2025-08-07@08:21:24 GMT

نئےمالی سال کےپہلے ہی مہینے تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک:نئےمالی سال کےپہلے ہی مہینے تجارتی خسارے میں بڑا اضافہ  ہو گیا،رواں مالی سال کے پہلے ماہ برآمدات اور درآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈکیاگیا،ادارہ شماریات نے جولائی 2025 کے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر44.16 فیصد بڑھ گیا،گزشتہ ماہ تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر16.

2 فیصد اضافہ ہوا،جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

 رپورٹ کے مطابق برآمدات سالانہ بنیادوں پر16.91 فیصد کا اضافہ ہوا،برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 8.88 فیصد اضافہ ہوا، جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔

 ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں29.25 فیصد کا اضافہ ہوا،جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر امپورٹس میں 12.37 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2025 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔

صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان


 
 

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اضافہ ہوا

پڑھیں:

پاکستان کے مالی خسارے، سود , اخراجات اور محصولات پر اقتصادی تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریے عالمی مالیاتی ادارے  (آئی ایم ایف) کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے ہیں۔

ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا،  مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا اور یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران اخراجات میں بھی صرف 18 فیصد اضافہ ہوا۔خسارہ حکومت کی نظرثانی شدہ 5.6 فیصد اور آئی ایم ایف کی پیش گوئی سے بہتر رہا ہے اور ابتدائی بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 5.9 فیصد لگایا گیا تھا.

حکومت کا رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال نان ٹیکس آمدن میں 66 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اسٹیٹ بینک سے حاصل ریکارڈ 2.62 ٹریلین روپے کے منافع سے ممکن ہوا ہے جبکہ اس سے پچھلے سال اسٹیٹ بینک کا منافع ایک ہزار ارب روپے سے بھی کم تھا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جاپانی کارسازکمپنی ٹویوٹا نے امریکی ٹیرف کے باعث سالانہ منافع کے تخمینہ میں 14 فیصد کمی کر دی
  • رواں مالی سال، پہلے ماہ برآمدات میں 8.88 فیصد اضافہ
  • ملک میں زرعی گھرانوں کی تعداد میں اضافہ، مویشی کی سالانہ شرح نمو 18.3 فیصد ریکارڈ
  • درآمدات زیادہ، برآمدات کم، تجارتی خسارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • نئےمالی سال کے پہلے ماہ میں ہی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ
  • پاکستان کے مالی خسارے، سود , اخراجات اور محصولات پر اقتصادی تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری
  • پاکستان کے مالی خسارے، سود اخراجات اور محصولات پر اقتصادی تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری
  • چینی کی قیمتیں بڑھنے سے مٹھائی بھی مہنگی ہوگئی
  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی