وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،  حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کی پالیسی کا آغاز کیا ہے جس سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے۔

بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں کیش اور ڈیجیٹل پیمنٹس سے متعلق اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں، تاکہ ملک میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کا وژن ہے کہ معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور گزشتہ سال اس شعبے کی ایکسپورٹس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کی پالیسی کا آغاز کیا ہے جس سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "اقتصادی استحکام حکومت کی کامیابی ہے، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، اور کوشش ہے کہ اس بہتری کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی

پڑھیں:

سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری

اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، ای چالان کے نام پر عوام پر ظلم بند کیا جائے، اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کراچی کے مکینوں پر ظلم و زیادتیاں بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ای چالان اور کراچی والوں کے مسائل پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے، مگر یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، شہری پانی، بجلی، صفائی اور ٹرانسپورٹ کے شدید مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ حکومتی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں مگر بدلے میں مسائل ہی ملتے ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل اور پینے کا صاف پانی نایاب ہے، سندھ حکومت کو چاہیئے کہ عوام دشمن پالیسیوں کے بجائے شہریوں کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔ بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اب مزید ناانصافیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ای چالان کے ذریعے ان کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں،ایسے میں ای چالان کا نظام عوام دشمن اقدام ہے، شہرِ قائد کے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، مگر کراچی کو آن کرنے والی جماعتوں کی خاموشی خود ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے، عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بلدیاتی نااہلی کے بوجھ تلے پس چکی ہے، مگر حکومت کو صرف ریونیو بڑھانے کی فکر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری
  • ریاض میں ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم 2025 کا آغاز، مملکت کی ڈیجیٹل ترقی عالمی سطح پر نمایاں
  • چین میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کمالات: بزرگوں کی خدمت گار، نابیناؤں کی ’آنکھ‘، اور بہت کچھ!
  • گمراہ کُن خبروں کی آگ اور مصنوعی ذہانت کا ایندھن
  • لاہور میں ہوا کی بہتری سے اسموگ میں کمی، اے کیواٸی میں نمایاں فرق
  • جنوبی کوریا کا 728 کھرب کا بجٹ، خودمختار دفاع اور مصنوعی ذہانت میں انقلاب کا اعلان
  • پنجاب کو مصنوعی ذہانت ہنب بنانا عزم ‘ لیپ ٹاپ فیکٹری کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کرینگے : مریم نواز 
  • جسارت میڈیا گروپ کی ڈیجیٹل شعبے کی تقریب سے سی ای او ڈاکٹر واسع شاکر خطاب کر رہے ہیں،جبکہ نمایاں کارکردگی پر کارکنان کو سر  ٹیفکیٹ دیے جارہے ہیں‘ چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی اور سید طاہر اکبر ودیگربھی موجود ہیں
  • سندھ حکومت کراچی کے مکینوں سے ظلم و زیادتیاں بن کرے، بلال سلیم قادری
  • کیا مصنوعی ذہانت کال سینٹرز کا خاتمہ کر دے گی؟