پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا؛ شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔
شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں۔
انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کاقیام؛وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم
شیر افضل نے سوال کیا کہ سلمان اکرم 9 مئی ے بعد کہاں تھے، وہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل نہیں بن سکتے، آنکھیں بند کرکے ان کے فیصلے نہیں مان سکتا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شیر افضل
پڑھیں:
9 مئی مقدمات، علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی ،اسد عمر کی ضمانتوں میں توسیع
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )نو مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی راہنماﺅں علیمہ خان، عظمی خان، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلا ﺅگھیرا ﺅکے 6 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے ملزمان اعظم خان سواتی، علیمہ خان، عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی.(جاری ہے)
عدالت میں علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، اعظم خان سواتی نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس بھی عدالت پیش ہوئے علاوزہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کورکمانڈر ہاﺅس، عسکری ٹاور حملہ، تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے سمیت دیگر مقدمات میں سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی جس میں اسد عمر اور اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے. بعدازاں عدالت نے سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی، عدالت نے سماعت پر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر دلائل طلب کر رکھے تھے اسد عمر نے کورکمانڈر ہاﺅ س، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان کیسز میں ضمانت دائر کی جبکہ اعظم خان سواتی نے کورکمانڈرہاﺅ س حملہ اور دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے سابق وزرا پر بغاوت اور کارکنان کو جلا ﺅ گھیرا ﺅ پر اکسانے کے الزامات عائد ہیں.