عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عہدہ سے فارغ کردیا گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی قرار دیدیا، پی ٹی آئی سے قائد حزب اختلاف کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
سیکرٹری کے مطابق پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی میں 3 اہم عہدے واپس لے لیے گئے، قومی اسمبلی میں عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ہوگئے، زرتاج گل کا پارلیمانی لیڈر اور احمد چٹھہ کا ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا عہدہ بھی خالی قرار دیدیا گیا۔
جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو، جسٹس (ر) ارشد حسین چیئرمین تعینات
سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کردیا گیا، پی ٹی آئی کے نااہل 7 ارکان سے قائمہ کمیٹی کی ممبر شپ بھی واپس لے لی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 7 ارکین اسمبلی سے 15 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی واپس لے لی گئی ہے، صاحبزادہ حامد رضا کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی چیئرمین شپ ختم کردی گئی، زرتاج گل قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں جبکہ رائے حسن نواز سے قائمہ کمیٹی ریلوے کی چیئرمین شپ واپس لی گئی ہے۔
مودی کا جنگی جنون ،کتنے ہزار کروڑ کے جنگی سازو سامان کی خریداری کی منظوری دیدی ۔۔۔؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت کئی رہنماؤں کو سزائیں سنائی تھیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دیدیا تھا۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قائمہ کمیٹی پی ٹی ا ئی عمر ایوب واپس لے
پڑھیں:
سینٹ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ نااہل
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 9 ارکان کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق نااہل ہونے والوں میں صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، رائے حیدر علی، جنید افضل ساہی، رائے حسن مرتضی، عنصر اقبال سمیت 9ارکان اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمشن نے ان ارکان کی نااہلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت تمام ارکان کو نااہل قرار دیا گیا۔ الیکشن کمشن نے لکھا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے کی روشنی میں اراکین سزا پا چکے ہیں، اس لیے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹیرز کو نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی اور سینٹ کی 9 نشستوں کو خالی قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل، فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 196 رہنمائوں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ دریں اثناء الیکشن کمشن نے نااہلی کے ریفرنس میںپی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدم پیشی کے باعث ریفرنس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عمر ایوب کے خلاف نا اہلی کے ریفرنس پر سماعت کی، تاہم عمر ایوب آج بھی پیش نہیں ہوئے۔ دوران سماعت جونیئر وکیل نے الیکشن کمشن کو بتایا کہ وکیل پشاور ہائیکورٹ میں ہیں، اس لئے پیش نہیں ہوئے، اگلی تاریخ دے دی جائے، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ انہیں اگلی تاریخ دے دیں۔ بعدازاں الیکشن کمشن نے عمر ایوب نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔